عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندکر سنگھ نے مرکزی حکومت کے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ملازموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے آپ کو ٹیکہ لگوائیں

Posted On: 04 MAY 2021 6:11PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ  چارج) نارتھ ایسٹرن ریجن (ڈی او این آر) ، ایم او ایس پی ایم او ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا ئی  ترقی ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام اہل ملازمین سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد خود کو ٹیکے لگوائیں۔

اس سلسلے میں ایک سرکلر پہلے ہی 22.04.2021 کو ڈی او پی ٹی کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ، ایون نمبر کی او۔ ایم  مورخہ 6.4.202121 کی تعمیل میں ، وزیر نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام اہل ملازمین سے اپیل کی تھی کہ وہ  ٹیکہ لگوائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈی او پی ٹی نے نارتھ بلاک  میں ٹیکہ کاری کے لئے باقاعدہ کیمپ لگائے ہیں اور 18 سال سے اوپر کے تمام افسران www.cowin.gov.in پر اندراج  کراکے  اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

1.jpg

 

ایسے سرکاری ملازمین کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹیکے لگانے کے بعد بھی کووڈ مناسب طرز عمل پر عمل کرتے رہیں ، جیسے ہاتھوں کی مسلسل دھلائی / سینی ٹیشن ، ماسک پہننا ، معاشرتی دوری  برقرار رکھنا وغیرہ۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 03.05.2021 کو جاری کردہ حالیہ او ایم کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی ، جو 19.04.2021  کووڈ-19کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں جاری کردہ ابتدائی حکم کا اعادہ ہے۔

یہ ہدایات / رہنما خطوط نافذ العمل ہیں اور 31.05.2021 تک نافذ العمل رہیں گی یا مزید احکامات تک، جو بھی پہلے ہوں۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ تمام شہریوں اور سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے مفاد میں ان تمام ہدایات پر  پوری طرح عمل کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سرکاری کام کو متاثر نہیں ہونے دیاجائے گااور کووڈ کی وجہ سے بیمار پڑنے والے سرکاری ملازمین کے کووڈ-19 سے  متاثر ہونے کی وجہ  سے  فی کس  روزانہ  کام میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

 

2.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ ریاست کے تمام چیف سکریٹریوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹروں کو بھی لکھیں کہ وہ  متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے مقامی حالات اور ضروریات کو مدنظر رکھنے کے بعد ڈی او پی ٹی کے ماڈل کے بارے میں ہدایات جاری کریں  ۔ انہوں نے کہا ، حکومت بہت نزدیک سے اس صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور وقتا فوقتا اس کا جائزہ لے رہی ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ وبائی مرض کے آخری ایک سال کے دوران ، ڈی او پی ٹی نے سرکاری دفاتر میں عمل کرنے کے لئے ایک ہدایت نامہ تیار کیا تھا ، جس میں نہ صرف کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تھی بلکہ اس کا مقصد دفتر کو موثر انداز میں اوربے روکاوٹ چلانے کا  تھا ۔ انہوں نے کہا ، ڈی اوپی ٹی کے ذریعہ تیار کردہ ورک فرام ہوم (ڈبلیو ایف ایچ) پروٹوکول اس حد تک کامیاب رہا تھا کہ کئی بار کام کی  مقدار عام حالات سے کہیں زیادہ ہوتی تھی کیونکہ سرکاری کارکن ہفتے کے دن یا چھٹیوں پر بھی آن لائن کام کرتے تھے۔

****

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4200



(Release ID: 1716133) Visitor Counter : 187