امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021۔22 کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گیہوں کی خریداری بلارکاوٹ جاری
جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن میں 258.74 ایل ایم ٹی گیہوں کی خرید اری عمل میں آئی جس سے 2508619 کاشتکاروں کو 51100.83 کروڑ روپئے کے بقدر ایم ایس پی قیمت کا فائدہ حاصل ہوا
اب تک 715.35 ایل ایم ٹی (خریف اور ربیع فصل سمیت) فصل کی خریداری کی جا چکی ہے جبکہ گذشتہ برس 651.40 ایل ایم ٹی خریداری عمل میں آئی تھی
حکومت نے 609210.53 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی جس سے 397097 کاشتکار مستفید ہوئے
موجودہ کے ایم ایس خریداری مہم کے تحت 135057.43 کروڑ روپئے کے بقدر ایم ایس پی قیمت کے ساتھ 107.55 لاکھ کاشتکار مستفید ہوئے
Posted On:
29 APR 2021 8:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اپریل، 2021: پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، دہلی، گجرات اور جموں و کشمیر میں ربیع مارکیٹنگ سیزن آر ایم ایس 2021۔22 کے لئے حال ہی میں ایم ایس پی پر گذشتہ سیزن کی ہی طرح گیہوں کی خریداری شروع ہوئی ہے۔ اس کے تحت اب تک (28.04.2021 تک) 258.74 ایل ایم ٹی گیہوں کی خریداری ہوئی جس سے 2508619 کاشتکاروں کو 51100.83 کروڑ روپئے کے بقدر ایم ایس پی قیمت کا فائدہ حاصل ہوا۔
جاری خریف سیزن 2020۔21 کے لئے ریاستوں میں دھان کی خریداری بلارکاوٹ جاری ہے۔ اس کے تحت اب تک (28.04.2021 تک) 715.35 ایل ایم ٹی دھان (705.06 ایل ایم ٹی خریف فصل اور 10.29 ایل ایم ٹی ربیع فصل سمیت) کی خریداری کی جا چکی ہے جبکہ گذشتہ برس 651.40 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری ہوئی تھی۔ موجودہ کے ایم پی خریداری مہم کے تحت 135057.43 کروڑ روپئے ایم ایس پی قیمت کے ساتھ 107.55 لاکھ کاشتکار پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، ریاستوں کی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020۔21 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 میں امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 107.08 ایل ایم ٹی دالوں اور تلہن کی خرید کے لئے منظوری دی گئی۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرل جیسی ریاستوں کے لئے1.23 ایل ایم ٹی کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی۔ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کے لئے بھی حاصل شدہ تجاویز کی بنیاد پر منظوری دی جائے گی تاکہ اگر متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ فصل مدت کے دوران بازار کی شرح ایم ایس سے نیچے جاتی ہے تو ریاست میں نامزد خرید اری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ سال 2020۔21 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری راست طور پر رجسٹرڈ کسانوں سے کی جا سکے۔
حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 28.04.2021 تک 609210.53 میٹرک ٹن مونگ، اُڑد، تور، چنا، مسور، مونگ پھلی، سرسوں اور سویابین کی خریداری کی ہے۔ خریف 2020۔21 اور ربیع سیزن 2021 کے دوران اب تک کی گئی 3195.80 کروڑ روپئے ایم ایس پی قیمت کی خریداری سے تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اتر پردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان کے 397097 کسان مستفید ہوئے۔
اسی طرح 28.04.2021 تک 52.40 کروڑ روپئے ایم ایس پی قیمت کے بقدر 5089 میٹرک ٹن کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے علاوہ 3961 کسان مستفید ہوئے۔ متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں دالوں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ طے کی گئی تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظام کر رہی ہیں۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری بلارکاوٹ چل رہی ہے۔ اس کے تحت 28.04.2021 تک 26719.51 کروڑ روپئے کے بقدر 9189310 کپاس گانٹھوں کی خریداری کی گئی جس سے 1886498کاشتکار مستفید ہوئے
*******
ش ح ۔اب ن
U-4197
29-04-2021
(Release ID: 1716078)
Visitor Counter : 222