پنچایتی راج کی وزارت

جناب نریندرسنگھ تومر نے سومتوااسکیم کے نفاذ کے لئے نئے فریم ورک کا اجراء کیا


7400سے زیادہ گاؤوں میں پراپرٹی کارڈ تقسیم کئے گئے :اس اسکیم سے 700000سے  زیادہ افراد کو فائدہ پہنچا ہے

جناب تومر نے ،وبا کے باوجود بڑے پیمانے پر مختلف شراکت داروں اور معاشرے کے ذریعہ فراہم کردہ مدد کی ستائش کی

Posted On: 04 MAY 2021 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 مئی 2021: پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ملک گیر پیمانے پر سومتوا اسکیم کے اجراء کے موقع پر ، سومتوا اسکیم اور کافی ٹیبل بک (سی ٹی بی) کے نفاذ کے لئے نئے فریم ورک کا اجراء کیا ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر ورچوئلی طور سے ریاستوں اور دیگر شراکتداروں سے خطاب بھی کیا۔

 

 

پنچایت راج کی وزارت کے ذریعہ تیار کردہ سومتوا فریم ورک ،اسکیم کے مقاصد ،احاطہ کرنے ، شامل مختلف عناصر ، ہر سال کے لئے فنڈ فراہم کرنے کے طریقہ ،سروے کی رسائی اور طریقہ کار ، شامل ساجھیدار اور ان کے کردار اور ذمہ داری ، نگرانی اور تجزیہ اور فراہم کرنے کے طریقہ کار کے ضمن میں مختلف ریاستوں کے لئے ایک تفصیلی طریقہ کار اور رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔

سومتوا اسکیم سے متعلق کافی ٹیبل بک ، اسکیم کے نفاذ میں شامل مختلف شراکت داروں کی وسیع تر کاوشوں ،آموزش اور ان بہترین عوامل کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے جو مختلف چیلنجوں اور کامیابی کی کہانیوں کی دور کے دور ان  ابھر کر سامنے آئے ہیں اور آگے بڑھنے کی راہ فراہم کرتے ہیں ۔

وزیر موصوف نے یہ اطلاع بھی دی کہ 7400سے زیادہ گاؤوں میں پراپرٹی کارڈس تقسیم کئے جاچکے ہیں اور ملک بھر میں اس اسکیم سے700000سے  زیادہ مستفدین کو اس سے فائدہ ہوا ہے یہ اسکیم دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو پراپرٹی کارڈس فراہم کراکے انھیں فائدہ پہنچائے گی جنھیں قرضے حاصل کرنے اور دیہی منصوبہ بندی کے لئے زمین قطعی درست ریکارڈ وضع کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جناب تومر اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے ، وباکے باوجود ، بڑے پیمانے پر مختلف شراکت داروں اور سوسائٹی کے ذریعہ فراہم کردہ مدد کی ستائش کی۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مستفدین نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور بہت سوں نے بینک سے قرضے اور مکانات کی تعمیر یا کاروبار کو توسیع دینے کے لئے دیگر مالیاتی فوائد بھی حاصل کرلیے ہیں۔ اس تقریب میں ورچوئلی طور پر تمام ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقہ- محصول اور پنچایت راج کے سکریٹریز ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) کے افسران ، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے )، سروے آف انڈیا (ایس او آئی) ، ارضیاتی وسائل کے محکمے (ڈی او ایل آر)، وزارت دفاع (ایم اوڈی)اور شہری ہوابازی کی ڈائریکٹوریٹ جرنل (ڈی جی سی اے )کے افسران نے بھی شرکت کی۔

 

پس منظر:

پنچایت راج کی وزارت کی مرکزی شعبہ کی ایک اسکیم سومتوا کا ، 9 ریاستوں میں اسکیم کے پائلٹ مرحلے میں کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد ، 24 اپریل 2021 کو ،قومی پنچایت راج کے دن کے موقع پر ،وزیر اعظم نے قومی پیمانہ پر آغاز کیا تھا۔ سومتوا اسکیم کا مقصد ،ڈرون سروے اور سی او آر ایس  استعمال کرکے، جس میں میپنگ کی درستگی پانچ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے،ہندوستان میں دیہی علاقوں میں بسے ہوئے شہریوں کو جائیداد کے حقوق فراہم کرانا ہے ۔

پنچایت راج کی وزارت (ایم او آر پی)، سومتوا اسکیم نفاذ کے لئے نوڈل وزارت ہے۔ ریاستوں میں ،محصول کے محکمہ /اراضی ریکارڈ کامحکمہ نوڈل محکمہ ہوگا اور انھیں ریاستی پنچایتی راج محکموں کی مدد کے ساتھ اسکیم پر عمل کرنا ہوگا۔

****

 

U.No. 4193

م ن۔ ا ع ۔س ا

Dated: 04.05.2021

 


(Release ID: 1716061) Visitor Counter : 241