وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او دہلی اور ہریانہ میں پانچ طبی آکسیجن پلانٹس قائم کرے گا


نئی دہلی میں واقع اے آئی آئی ایم ایس اور آر ایم ایل ہسپتالوں میں طبی سازو سامان کی آمد

Posted On: 04 MAY 2021 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 مئی 2021: کووِڈ۔19 کیسوں میں اضافے اور بعد ازاں آکسیجن کی ضرورت پر قابو پانے کے لئے، پی ایم کیئرس فنڈ نے ملک بھر میں 500 میڈکل آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کے لئے سرمایہ مختص کیا ہے۔ ان پلانٹس کو تین مہینوں کے اندر قائم کرنے کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ تنظیم برائے دفاعی تحقیق و ترقی (ڈی آرڈی او) ، اپنی صنعتوں کے ذریعہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں، مئی کے پہلے ہفتے میں 5 میڈیکل آکسیجن پلانٹس قائم کر رہی ہے۔ یہ پلانٹس اے آئی آئی ایم ایس ٹراما سینٹر، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال (آر ایم ایل)، صفدرجنگ ہسپتال، لیڈی ہارڈنگ طبی کالج میں قائم کیے جائیں گے، اور ایک پلانٹ اے آئی آئی ایم ایس، جھجر، ہریانہ میں قائم کیا جائے گا۔ شیڈیول کے مطابق، ان میں سے دو پلانٹس 4 مئی 2021 کو دہلی پہنچے اور انہیں اے آئی آئی ایم ایس اور آر ایم ایل ہسپتالوں میں قائم کیا جا رہا ہے۔ انہیں میسرز ٹرائیڈینٹ نیومیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ، کوئمبٹور کے ذریعہ مہیا کرایا گیا ہے جو کہ ڈی آر ڈی او کا تکنیکی شراکت دار ہے اور جسے 48 پلانٹس کا آرڈر دیا گیا ہے۔ میسرز ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ کو 332 پلانٹس مہیا کرانے کا آرڈر دیا گیا ہے اور ڈلیوری کا عمل مئی کے وسط میں شروع ہو جائے گا۔ پلانٹس کی وقت سے قبل فراہمی کے لئے ، ڈلیوری کے شیڈیول پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ مساوی طور پر ہر ہسپتال میں سائٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔

یہ طبی آکسیجن پلانٹس 1000 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم)کے بہاؤ کی شرح کے لحاظ سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ نظام 5 ایل پی ایم کے بہاؤ کی شرح پر  190 مریضوں کو خدمات فراہم کر سکتا ہے اور یومیہ 195 سلینڈروں کو چارج کر سکتا ہے۔ طبی آکسیجن پلانٹ (ایم او پی) تکنالوجی،  جو ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کی گئی ہے، ایل سی اے ، تیجس کے لئے آن بورڈ آکسیجن جنریشن پر مبنی ہے۔ یہ پلانٹس آکسیجن کے نقل و حمل کے لاجسٹکس مسائل حل کر دیں گے اور ہنگامی صورتحال میں کووِڈ۔19 مریضوں کو مدد فراہم کریں گے۔ سی ایس آئی آر نے بھی اپنی صنعتوں کے توسط سے 120 ایم او پی پلانٹس کا آرڈر دیا ہے۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4191


(Release ID: 1716030) Visitor Counter : 303