صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی حکومت نے کووِڈ وبائی مرض سے متعلق راحتی سازو سامان کی مؤثر تخصیص اور تقسیم کاری میں وقت ضائع نہیں کیا


وزارت صحت کے کوآرڈی نیشن سیل نے 26 اپریل 2021 سے غیر ملکی کووِڈ راحتی اور امدادی سازو سامان کی مؤثر تخصیص کی حصولیابی اور تال میل کے لئے کام کرنا شروع کر دیا تھا

Posted On: 04 MAY 2021 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 مئی 2021: انڈیا  ٹوڈے نے اپنی ایک خبر میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ ، بھارت میں کووِڈ۔19 سے متعلق امدادی سازو سامان کی پہلی کھیپ 25 اپریل 2021 کو آئی، تاہم مرکز نے ان حیات بخش طبی سپلائی کی تقسیم کاری کا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) تیار کرنے میں 7 دن کا وقت لیا۔

یہ خبر حقائق سے متعلق غلط ترجمانی پیش کرتی ہے اور سراسر گمراہ کن ہے۔

تخصیص کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر وزارت صحت کے ذریعہ 2 مئی 2021 کو جاری کیا گیا، تاہم مرکز و دیگر صحتی اداروں کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے وصولی ، تخصیص اور تقسیم کا ری کا کام، عالمی برادری کے ذریعہ عالمی وبائی مرض کے خلا ف نبرد آزمائی کے لئے حکومت ہند کی کوششوں کو اپنی حمایت دینے کے ساتھ ہی فوراً شروع کر دیا گیا تھا۔

ایڈیشنل سکریٹری [صحت] کے تحت کوآرڈی نیشن سیل کو وزارت صحت میں 26 اپریل 2021 کو قائم کیا گیا اور اس نے قیام کے فوراً بعد کام شروع کر دیا تھا۔مختلف حصہ داروں کے درمیان فعال اور مؤثر تال میل کے اس بین وزارتی سیل میں وزارت صحت سے ڈیپوٹیشن پر ایک جوائنٹ سکریٹری، وزارت خارجہ سے دو ایڈیشنل سکریٹری کی سطح کے افسران، چیف کمشنر کسٹمز، شہری ہوابازی کی وزارت کے اقتصادی مشیر، تکنیکی صلاح کار ڈی ٹی ای ،جی ایچ ایس، ایچ ایل ایل کے نمائندگان، وزارت صحت سے دو جوائنٹ سکریٹری اور سکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ انڈین ریڈ کراس سوسائیٹی (آئی آر ایس سی) کے دیگر نمائندگان شامل ہیں۔

حقائق پر مبنی مذکورہ بالا معلومات کے مدنظر، انڈیا ٹوڈے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عوامی جانکاری کے دائرے میں شائع شدہ حقائق کے منتخبہ استعمال سے باز رہیں اور اپنے خود کے بیانیہ کے مطابق حقائق کی غلط تشریح نہ کریں۔

 

******

ش ح ۔اب ن

U-4190



(Release ID: 1716005) Visitor Counter : 201