عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سول سروسز کمیشن (سی ایس سی )مالدیپ اورنیشنل سینٹرفار گڈگورننس ، ڈی اے آر پی جی کے درمیان ’’عالمی وبا کے دوران اچھی حکمرانی کے طریقے ‘‘کے بارے میں ورکشاپ

Posted On: 22 FEB 2021 5:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22: فروری 2021: سول سروسز کمیشن (سی ایس سی )مالدیپ اورنیشنل سینٹرفار گڈگورننس ، ڈی اے آر پی جی ، حکومت ہند کے درمیان ’’عالمی وبا کے دوران اچھی حکمرانی کے طریقے ‘‘کے بارے میں 23 اور24فروری 2021 کو  ایک دوروزہ بین الاقوامی ورچوئل  ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس ورکشاپ میں  مالدیپ کی جانب سے ایک ہزار سے  زیادہ افسران  شرکت کریں گے۔

قائدانہ صلاحیت اور تحریک دینا ، مالدیپ میں  عالمی وبا کے دوران صحت اور تعلیم ،عالمی وبا کے دوران بھارت میں  صحت کا شعبہ ،عالمی وبا کے دوران روزگار کی ہنر مندی اور سیاحت ، لوگوں سے رابطے  سے متعلق ہنرمندی اور مواصلاتی ہنر مندی ،ڈجیٹل طریق کار اور عوامی شکایات کی ہینڈلنگ سے لے کر مسئلے کا تجزیہ اور فیصلہ کرنے تک سے متعلق اجلاسوں کے ساتھ یہ ورکشاپ تبادلہ اطلاعات اور  معلومات   کی تشہیر کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرائے گی۔

اس ورکشاپ میں دونوں ملکوں کی دیگر ممتاز شخصیتوں کے ساتھ  حکومت مالدیپ کے  امور خارجہ کے وزیر جناب عبداللہ شاہدشرکت کریں گے ۔معززین  کے علاوہ دورنوں ملکوں کے سینئیر افسران  بھی ایک ورچوئل انٹر فیس  کے ذریعہ حاضرین سے خطاب کریں  گے۔ورکشاپ کے اجلاسوں  میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ ممتاز ماہرین تعلیم اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ نمایاں  شخصیات  بھی  شرکت کریں گی۔

پہلے رو ز طویل تعلیمی تذکرے ہوں گے ، جن میں موجودہ عالمی وبا کے دوران  قیادت  ،صحت اور تعلیمی شعبے  کے ساتھ ساتھ سیاحت  کا بھی  احاطہ کیا جائے گا۔نظامت کے فرائض ڈی اے آر پی جی  کے ایڈیشنل سکریٹری  اوراین سی جی  جی کے ڈی جی جناب شرینواس انجام دیں گے۔ورکشاپ کا افتتاح مالدیپ میں  بھارت کے ہائی کمشنرجناب سنجے سدھیر  اور مالدیپ کے سول سروسز کمیشن  کے چیئر مین جناب محمد  ناصح کریں  گے۔اس کے بعدپرچے  پیش  کئے جائیں گے اور شام چھ بجے تک مباحثہ ہوگا۔

دوسرے روز  اختتامی اجلاس  میں   ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری ڈاکٹر کے شواجی  خطاب کریں  گے ۔اس کے بعد مالدیپ  میں  بھارت کے ہائی کمشنر جناب سنجے سدھیر خطاب کریں گے۔مہمانان خصوصی  ،عملے ،عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مالدیپ کے امور خارجہ کے وزیر جناب عبداللہ شاہد بھی حاضرین سے خطاب کریں گے۔ورکشاپ کا اختتام  ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشن سکریٹری اور این سی جی جی کے ڈی جی جناب وی شرینواس  کے  شکریہ کے ووٹ  کے ساتھ کیا جائے گا۔

**********

ش ح۔ا گ ۔رم

(04-05-2021)

U- 4180


(Release ID: 1715891) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam