وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کی ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ میٹنگ 2021 کے حصے کے طور پر گورنروں کے سیمنار میں شرکت

Posted On: 03 MAY 2021 8:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 03 مئی 2021: خزانہ اور کارپوریٹ آفیسر کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر اور ہندوستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی گورنر محترمہ نرملا سیتارمن نے ،’’ایک لچک دار مستقبل کے لئے تعاون‘‘کے موضوع پر منعقدہ گورنروں کے سیمنار میں آج شرکت کی جو کہ اے ڈی بی کی سالانہ میٹنگ 2021 کے ایک حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا ۔دیگر شرکاء میں جاپان ، جورجیا، چائنا، فلپائن اور نیدر لینڈ شامل ہیں۔ اس ورچوئل سیمنار میں اے ڈی بی کے 68 ارکان ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

محترمہ سیتارمن نے کووڈ 19 وبا سے جدوجہد کررہے ہندوستان کے اراول دستےکے ورکروں کے مصمم عزم  کی ستائش کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ موجودہ وبا سے پیدابحران سے ایک سبز اور لچکدار ریکوری کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیز اس ضمن میں ہندوستان کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بیان کیا کہ ہندوستان نے سارک کووڈ19 ایمرجنسی فنڈ قائم کرکے اس مقصد کے لئے مختلف اقدامات پر پیش پیش کردار ادا کیا ہے اور یہ کووڈ-19 کے ٹولس ایکسیلیٹر (اے سی ٹی –اے)اور کوویکس تک رسائی کے عالمی اقدام میں مثالی رہنمائی کررہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے)اتحاد میں ہندوستان کی قیادت اور پیرس معاہدے کے تئیں اس کا عزم ایک ایسی مثال بن گیا ہے کہ کس طرح مثبت عالمی اقدام کو ساجھیداری کے ذریعہ آگے لے جایا جاسکتا ہے۔

وزیر خزانہ بیان کیا کہ مجموعی ،وسیع تر علاقائی اور عالمی تعاون ، ایک لچکدار ریکوری کے ہمارے یکساں مقصد میں کامیابی کے لئے کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔ کووڈ-19 کے خلاف جدوجہد کے لئے تمام ٹولس سے متعلق معلومات-ڈائگنوسٹک،تھریپیوٹک ،ویکسین اور ٹیکنالوجی کو عالمی پیمانہ پر ساجھا کیا جانا چاہئے۔ محترمہ سیتا رمن نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری حساس خام مال تک ہندوستان کو رسائی حاصل ہونے کی ضرورت ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے لچکدار شرح نمو حاصل کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ نجی شعبہ اور سیول سوسائٹی کی ساجھیداری کی ضرورت پر بھی اظہار خیال کیا۔وزیر خزانہ نے بیان کیا کہ کس طرح ہندوستانی ویکسین تیار کرنے والوں نے مناسب قیمتوں پر سرکار کو ویکسین فراہم کرنے میں تعاون کیا ہے۔ نجی کمپنیاں بھی اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پورا کرنے کے تحت تعاون کررہی ہیں۔ لچکدار شرح نمو میں مدد کے لئے ایم ایس ایم ایز کے احیاء اور ان کی مدد کے مقصد پر مرکوز ہندوستانی سرکار کی پالیسیاں طویل مدتی ثابت ہوں گی۔

وزیر خزانہ نے بیان کیا کہ لچکدار اور پایہ دار شرح نمو کے لئے ،کثیر رخی اداروں کی ڈیجیٹل اثاثے وضع کرنے کے لئے شمولیت کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تباہی سے متعلق لچکدار اثاثے وضع کرنے بھی ضرورت ہے جبکہ امکانی فروغ کو ترجیحی رکھا جانا چاہئے۔ انھوں نے یقین دلایاکہ ہندوستان علاقائی نیز عالمی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے تمام کاوشوں کو مضبوط کرنے کے تئیں پرعزم ہے اور ہمہ وقت تیار ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کووڈ اور غیر کووڈ پروجیکٹوں کے لئے بروقت مالیاتی حمایت فراہم کرنے کے لئے اے ڈی بی کی ستائش کی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشیاء بحرالاکاہل میں صحت کی لچکداریت پر وسیع تر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو اس موضوع کو حل کرنے کے لئے جامع حل تلاش کرنے چاہئیں۔

***

U.No. 4172

م ن۔ ا ع ۔س ا

 



(Release ID: 1715824) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu