خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

وزرا کی کونسل نے کووڈ کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ کی

Posted On: 03 MAY 2021 6:52PM by PIB Delhi

وزرا کی کونسل نے ملک کے اندر کووڈ کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کی غرض سے آج میٹنگ کی۔

وزرا کی کونسل نے میٹنگ میں کہا کہ موجودہ عالمی وبا کا بحران صدی میں ایک بار آنے والا بحران ہے اور جس نے پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج پیدا کردیا ہے۔

حکومت ہندکی ٹیم انڈیا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نے کووڈ سے لڑنے کے لئے مرکز، ریاستی سرکاروں اور بھارت کے عوام کی مشترکہ کوششوں کے طریقہ کار کو اپنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BXC3.jpg

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر اور تیزی کے ساتھ اپنے پورے وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے وزرا سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کے عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ان کی مدد کریں اور ان سے جانکاری حاصل کرتے رہیں۔انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقامی سطح پر تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا اور ان کی نشاندہی کی جائے گی۔ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے، پی ایس اے آکسیجن کی سہولیات، آکسیجن کی پیداوار، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ کے معاملوں کو حل کرنے، لازی ادویات کی دستیابی سے متعلق معاملوں کو حل کرنے کی شکل میں بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے لئے ریاستوں کے تال میل سے مرکز کی جانب سے کوششوں کی جانکاری دی گئی۔

میٹنگ میں آکسیجن کی سپلائی کو مزید بڑھانے اور اس کی دستیابی کے لئے کیے جارہے اقدامات کا بھی ذکر کیاگیا ہے۔ جن دھن کھاتے رکھنے والوں کے لئے غذائی اجناس اور مالی امداد کی شق کی شکل میں محروم آبادی کے لئے امدادی اقدامات کا بھی واضح طورپر ذکر کیاگیا۔

اس بات کا نوٹس لیاگیا کہ ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ دو ویکسین تیار کیے ہیں۔ آج کی تاریخ تک 15 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ وزرا کی کونسل نے کووڈ-19 کے مناسب ضابطوں کی اہمیت پر بھی زور دیا، جس میں چہرے پر ماسک لگانا، 6 فٹ کی سوشل ڈسٹینسنگ اور بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔

کونسل نے اس بات کو دوہرایا کہ معاشرے کی شرکت بہت ضروری ہے تاکہ زبردست ذمہ داری کے ساتھ اس وبا سے نمٹا جاسکے۔ کونسل نے میٹنگ کے دوران اعتماد ظاہر کیا کہ ملک اس موقع سے اوپر اٹھے گا اور اس وائرس کو شکست دے گا۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی جس میں وزرا کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری وغیرہ شامل ہیں۔ نیتی آیوگ کے صحت سے متعلق ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے سے متعلق ایک پرزنٹیشن دیا۔

*************

     ش ح،ح ا، ع ر

02-05-2021

                                                                                                                U-4145



(Release ID: 1715816) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi