امور داخلہ کی وزارت

کابینہ سکریٹری نے دہلی میں کووِڈ۔19 سے متعلق تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا 

Posted On: 02 MAY 2021 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 مئی 2021: بھارتی حکومت کے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گابا نے اتوار کے روز دارالحکومت دہلی میں کووِڈ۔19 کی تیاریوں سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں موجود قومی راجدھانی خطہ دہلی کے افسران نے ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ اس میں سرگرم معاملات سے متعلق تازہ رجحانات، اموات اور مثبت شرح، علاج سے متعلق بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کی توسیع ، آکسیجن کی صورتحال، ہوم آئیسولیشن کا عمل اور ہیلپ لائن، ایمبولینس خدمات اور کووِڈ جانچ جیسے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا۔اس میٹنگ میں ہوم سکریٹری ڈاکٹر وی کے پال، رکن ، نیتی آیوگ، دہلی کے چیف سکریٹری اور قومی راجدھانی خطہ دہلی کے دیگر سینئر افسران، مرکزی وزارت کے سینئر افسران،دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور این ڈی ایم سی کے چیئرمین موجود تھے۔

کابینہ سکریٹری نے کووِڈ بستر، آئی سی یو اور وینٹی لیٹرس کے بڑھتے مطالبے کو پورا کرنے کے لئے دارالحکومت دہلی میں طبی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو جلد سے جلد توسیع دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کلی طور پر وقف ویب سائٹوں / ایپس کے توسط سے کووِڈ بستر اور دیگر سہولتوں / ادویہ کی دستیابی کے بارے میں تمام ضروری معلومات لوگوں کو فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ان معلومات کی بنیاد پر لوگ صحیح وقت صحیح جگہ پہنچ کر ان سہولتوں / ادویہ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کو علاج سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرانے کے لئے ایک ہیلپ لائن شروع کی جانی چاہئے، اور لوگوں کے درمیان اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر بھی کی جانی چاہئے۔ اس ہیلپ لائن میں ایک وقف اور صحیح و مکمل معلومات رکھنے والی ٹیم ہونی چاہئے۔ آکسیجن کی دستیابی سے جڑے مدعوں پر بات کرتے ہوئے کابینہ سکریٹری نے حال کے ان واقعات پر دکھ کا اظہار کیا، جہاں صحیح وقت پر آکسیجن نہ ملنے سے لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے دہلی حکومت سے کہا کہ وہ دہلی کے لئے مختص آکسیجن کو صحیح مقام سے صحیح وقت پر اٹھانے کے لئے ہر ممکن  کوشش کریں اور اس کے لئے جتنے بھی وسائل دستیاب ہیں، ان سب کا استعمال کریں۔ انہوں نے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے بھی کہا کہ دستیاب آکسیجن کو منطقی اور شفاف طریقے سےتقسیم کیا جائے تاکہ آکسیجن کے فضول استعمال سے بچا سکے۔ طبی اور صحتی کارکنان کی وافر تعداد کے مسئلے پر انہوں نے دہلی حکومت سے کہا کہ وہ ریٹائر ہو چکے طبی عملے کے بھرتی کے عمل کو آسان بناکر ان کی خدمات حاصل کریں ۔ کابینہ سکریٹری نے دہلی حکومت کو یہ بھی کہا کہ وہ جانچ کی سہولت میں اضافہ کریں اور کووِڈ جانچ کے نتائج کو وقت پر دستیاب کرانے کی کوشش کریں۔

مرکزی وزیر صحت کے افسران نے ہر ایک ہسپتال کے باہر شفاف الیکٹرانک ڈسپلے بورڈ کے توسط سے کووِڈ مریضوں کے لئے دستیاب بستروں کی تعداد بتانے والے پہلے کے نظام کو پھر سے شروع کرنے پر زور دیا۔ ایڈشنل سکریٹری، صحت نے مختلف ہسپتالوں اور طبی سہولتوں میں آکسیجن آڈٹ کمیٹیوں کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں مختلف ہسپتالوں اور طبی مراکز میں آکسیجن آڈٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر وی کے پال نے دارالحکومت دہلی کے موجودہ حالات کی سنگینی پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ دارالحکومت میں طبی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کے لئے ہسپتالوں اور چھوٹے نرسنگ ہوم کو ساتھ ملاکر کام کرنے کے لئے آپس میں جوڑ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کے مطابق ہوٹلوں اور ایسے ہی دیگر مقامات پر کووِڈ نگہداشت مراکز شروع کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن کو مضبوطی فراہم کرانے کے لئے دہلی میڈیکل ایسو سی ایشن سے 50 ڈاکٹرس کی ایک ٹیم مہیا کرانے کی سفارش کی گئی ہے جو رضاکارانہ طور پر کووِڈ۔19 مریضوں کو مشورے دے۔ یہ ہیلپ لائن/ طبی پیشہ ور ، ادویہ، آکسیجن کنسنٹریٹرس اور دیگر طبی سہولتوں کے استعمال کے بارے میں مریضوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4139


(Release ID: 1715597) Visitor Counter : 256