وزارت خزانہ

حکومت کے ذریعہ سنگین وبائی مرض کے پیش نظر کچھ تعمیلات کی ٹائم لائن میں توسیع

Posted On: 01 MAY 2021 1:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم مئی       کوڈ 19 سنگین وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے منفی حالات کے پیش نظر اور ملک بھر سے ٹیکس دہندگان ، ٹیکس صلاح کاروں اور دیگر شراکت داروں  کی جانب سے موصول متعدد درخواستوں کے پیش نظر ، حکومت نے ایسی کئی تعمیلات کی مختلف تاریخوں جن میں رعایت دی جا سکتی ہے ، ان تعمیلات کی ٹائم لائن میں آج توسیع کردی ہے۔

کچھ مخصوص ٹائم لائنز آج موصولہ متعدد نمائندگیوں (سپرا) کی روشنی میں اور مختلف شراکت داروں کی جانب سے موصول  متعدد نمائندگیوں اورانہیں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 (ایکٹ) کے سیکشن 119 کے تحت ، ٹیکس دہندگان کی تعمیل کے سلسلے میں حسب ذیل رعایت فراہم کی ہے:

  1. ایکٹ کے باب XX کے تحت کمشنر (اپیل) سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس  سیکشن کے تحت دائر کرنے کی آخری تاریخ یکم اپریل 2021 ہے یا اس کے بعد ہے ، اس سیکشن کے تحت فراہم کردہ ٹائم لائن میں یا 31 مئی 2021 تک ، جو بھی بعد میں ہو ، دائر کیا جاسکتا ہے؛
  2. ایکٹ کی دفعہ 144-سی کے تحت تنازعات کے حل کے پینل (ڈی آر پی) پر اعتراضات ، جس کے لئے اس دفعہ کے تحت دائر کرنے کی آخری تاریخ یکم اپریل 2021 یا اس کے بعد ہے ،انہیں  اس دفعہ کے تحت فراہم کردہ وقت کے اندر یا 31 مئی 2021 تک دائر کی جاسکتی ہے ، جو بھی بعد میں ہے؛
  3. ایکٹ کی دفعہ 148 کے تحت نوٹس کے جواب میں انکم ٹیکس ریٹرن ، جس کے لئے مذکورہ نوٹس کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ یکم اپریل 2021 یا اس کے بعد ہے، اسے نوٹس کے تحت  فراہم کردہ وقت کے اندر یا  31 مئی ، 2021 تک ، جو بھی بعد میں ہو،دائر کی جاسکتی ہے؛
  4. تخمینہ سال 21-2020 کے لئے  ایکٹ کے دفعہ 139 کی ذیلی سیکشن (4)  اور ترمیمی شیکشن (5) کے تحت التواء شدہ ریٹرن جمع کروانا ، جسے 31، مارچ 2021 کو یا اس سے پہلے دائر کرنا ضروری تھا ، اب اسے 31 مئی 2021 تک دائر کیا جا سکتا ہے؛
  5. ایکٹ کی دفعہ 194آئی اے، دفعہ 194 آئی بی  اور دفعہ 194 ایم کے تحت کٹوتی ٹیکس کی ادائیگی ، اور اس طرح کے ٹیکس میں کٹوتی کے لئے چالان مع  اسٹیٹمنٹ جمع کرانا  ،جنہیں انکم ٹیکس قانون 1962 کے ضابطہ 30 کے تحت 30 اپریل 2021 (بالترتیب) ادائیگی اور پورا کیا جانا ضروری ہے، اب اسے 31 مئی 2021 کو یا اس سے پہلے  ادا کی جاسکتی ہے۔
  6. فارم نمبر 61 میں بیان ، جس میں فارم نمبر 60 میں موصول ہونے والے اعلامیہ کی تفصیلات موجود ہیں ، جسے 30 اپریل 2021 کو یا اس سے پہلے پیش کیا جانا ہے ،اب اسے 31 مئی 2021 کو یا اس سے پہلے پیش کیا جاسکتا ہے۔

سی بی ڈی ٹی سرکلر نمبر 8/ 2021 میں ایف نمبر 225/49/2021 / ITA-II مورخہ 30.04.2021 جاری کیا۔ مذکورہ سرکلر www.incometaxindia.gov.in  پر دستیاب ہے۔

حکومت کے ذریعہ حالیہ دنوں میں کیے گئے اقدامات میں مذکورہ رعایت تازہ ترین ہیں جو اس مشکل گھڑی میں  ٹیکس دہندگان  کو راحت دینے کی غرض سے کی جانے والی تعمیلات کو آسان بناتی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 

U-4111



(Release ID: 1715431) Visitor Counter : 332