محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے کووڈ – 19 وبا کے دوران طبی دیکھ بھال اور راحت پہنچانے کے لیے اپنے مستفیدین تک رسائی حاصل کی
Posted On:
29 APR 2021 4:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 اپریل ، 2021/
طبی فائیدہ
- اگر کسی بیمہ شدہ فرد اور / یا اس کے کنبے کے افراد کو کووڈ – 19 انفیکشن ہو جاتا ہے تو وہ ای ایس آئی سی / ای ایس آئی ایس کے کسی بھی ایسے اسپتال میں مفت طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل کر سکتا ہے جسے کووڈ – 19 کے لیے وقف اسپتال قرار دیا گیا ہو۔
- مندرجہ بالا کے علاوہ ہر ایک ای ایس آئی سی اسپتال کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ اپنے بستروں کی گنجائش میں سے کم سے کم 20 فیصد بستر ایس ایس آئی آئی پی کے لیے وقف کیے گئے مخصوص کووڈ بستروں کے طور پر استعمال کرے۔
- پلازما علاج جس کے شدید کووڈ – 19 مریضوں کی زندگی بچانے میں عمدہ نتائج برآمد ہوئے ہیں اب فرید آباد کے ای ایس آئی سی میڈکل کالج و اسپتال اور سنتھ نگر، تلنگانہ کے ای ایس آئی سی میڈکل کالج و اسپتال میں بھی دستیاب ہے۔
- ای ایس آئی کے مستفیدین متعلقہ اسپتال سے ایمرجنسی / غیر ایمرجنسی ، میڈکل ٹریٹ منٹ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں کوئی ریفرنس لیٹر بھی نہیں چاہیے ہوگا۔
- اگر آئی پ یا کنبے کا فرد کووڈ – 19 انفیکشن سے متاثر ہے اور وہ کسی پرائیویٹ ادارے میں علاج کر ا رہا ہے تو اخراجات کی ادائیگی کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔
نقد فائدہ
- اگر کوئی بیمہ شدہ فرد اپنے کام کی وجہ سے کووڈ – 19 سے متاثر ہوجاتا ہے تو وہ اپنی چھٹیوں کے دران بیماری کے فائدے کا دعوی کر سکتا ہے جیساکہ وہ مجاز ہو۔ بیماری کا فائدہ 91 دن کے لیے روزانہ عذرت کا 70 فیصد اوسط ادا کیا جاتا ہے۔
- اگر کوئی بیمہ شدہ فرد بے روزگار ہو جاتا ہے تو اسے اٹل بیمٹ ویکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) کے تحت راحت فراہم کی جائے گی۔ یہ راحت زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لیے فی دن 50 فیصد کی اوسط کے تحت دی جائے گی۔ اسے حاصل کرنے کے لیے بیمہ شدہ فرد اپنا دعویٰ آن لائن www.esic.in داخل کر سکتا ہے۔
- اگر کوئی بیمہ شدہ فرد فیکٹری یا ادارہ بند ہونے کے سبب بے روزگار ہو جاتا ہے تو آئی ڈی ایکٹ ، 1947 کے مطابق وہ دو سال کی مدت کے لیے بے روزگاری بھتے کا دعوی کر سکتا ہے۔
- کسی بیمہ شدہ شخص کی موت کی صورت میں 15000 روپے کے آخری رسوم کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔ یہ اخراجات اس کے کنبے کے سب سے معمر زندہ شخص کو دیئے جائیں گے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4066
(Release ID: 1715376)
Visitor Counter : 205