وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے بااختیار گروپوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کووڈ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 30 APR 2021 8:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 30 اپریل        وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مختلف بااختیار گروپوں کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اقتصادی اور فلاحی اقدامات پر بااختیار گروپ نے وزیر اعظم کوپی ایم غریب کلیان انّ یوجنا کی توسیع جیسے اقدامات پر وزیر اعظم کے سامنےایک پریزنٹشن دیا۔ اس  کے علاوہ اس پربھی  تبادلہ خیال کیا گیا کہ 'ون نیشن ون راشن کارڈ' پہل کی وجہ سے پورٹبلیٹی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں مدد فراہم کی ہے۔ صف اول کے صحت کارکنان کے لئے انشورنس اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں کام کرے تاکہ غریبوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مفت اناج کے فوائد حاصل ہوں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انشورنس دعووں کے التوا کے تدارک کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ متوفی پر  انحصار کرنے والے  وقت پر اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔

سپلائی چین اور لاجسٹک مینجمنٹ کی سہولت سے متعلق امور پر بااختیار گروپ نے وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق مختلف مشوروں پر ایک پریزنٹیشن دی۔ وزیر اعظم نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ سامان کی  مسلسل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کریں تاکہ سپلائی چین میں رکاوٹوں سے بچا جاسکے۔

نجی شعبے ، این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی سے متعلق  امور پر بااختیار گروپ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ حکومت کس طرح نجی شعبے ، این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ فعال شراکت میں کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے عہدیداروں سے پوچھا کہ سول سوسائٹی کے رضاکاروں کو صحت سے متعلق شعبے پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے غیرمہارت والے کاموں میں حصہ لینے سے کس طرح استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس  کے علاوہ اس بات پربھی  تبادلہ خیال کیا گیا کہ مریضوں ، ان پر منحصر افراد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کے مابین رابطہ قائم کرنے اور انہیں برقرار رکھنے میں این جی اوز مدد کرسکتی ہیں۔وہیں  سابقہ ​​فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے کہ وہ گھروں  میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کےلیے کال سنٹرز کو سنبھال لیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-4109

 


(Release ID: 1715338) Visitor Counter : 203