ریلوے کی وزارت

ریلوے نے غیر ریلوے مریضوں کے لیے کووڈ سے متعلق اسپتال میں داخلے کے دوران ٹیسٹ اور خوراک کی فراہمی کی لاگت کو معاف کیا

Posted On: 30 APR 2021 6:51PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے غیر ریلوے مریضوں کے لیے کووڈ سے متعلق اسپتال میں داخلے کے دوران کووڈ کی جانچ اور خوراک کی فراہمی کی لاگت کو معاف کیا۔

یہ نوٹ کیا جانا چاہیے کہ حکومت ہند ”مکمل حکومت“ کے نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے جہاں تمام وزارتیں/ محکمے کووڈ-19 وبائی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے لڑنے کے لیے اکائی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 

بورڈ کے ذریعہ درج ذیل فیصلہ کیا گیا –

 

I۔ کیمپوں اور گروپ سیٹنگ میں غیر ریلوے اہلکاروں کے لیے RTPCR/RAT پر ہونے والے اخراجات کو معاف کیا جائے۔

II۔ کووڈ سے متعلق اسپتال میں داخلے کے دوران فراہم کی جانے والی خوراک کی لاگت کو معاف کیا جائے۔

 

سپلائی چین اور معیشت کو آگے بڑھانے کے پہیے کو برقرار رکھنے سے لے کر، آکسیجن ایکسپریس چلانے کے لیے کووڈ کیئر کوچ فراہم کرنے اور انتہائی مشکل حالات میں مسافر ٹرینیں چلانے تک، ہندوستانی ریلوے کووڈ سے پوری طاقت کے ساتھ لڑنے میں سب سے آگے رہا ہے۔

ان اہم طبی لاگتوں کو معاف کرنا صحت کی دیکھ بھال کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 4097


(Release ID: 1715288) Visitor Counter : 160