نیتی آیوگ

اٹل اختراعی مشن اور ڈَسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن نے مستقبل کے ابھرتے ہوئے اختراع کاروں  اور صنعت کاروں کے لئے شراکت داری کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 14 APR 2021 4:03PM by PIB Delhi

 

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے آج ہندوستان میں ڈیجیٹل طور سے  مالامال ماحول  دستیاب کرانے اور پورے ملک میں نوجوانوں میں ایس ٹی ای ایم پر مبنی اختراع اور صنعت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے بارے میں ڈَسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل)، اے آئی ایم کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس نے اسکولی بچوں کے درمیان تخلیقیت اور تصورات کو فروغ دینے کے لئے اہم رول ادا کیا ہے۔ ڈَسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن 3 ڈی ٹیکنالوجیوں اور ورچوئل یونیورسیز کے ساتھ بھارت میں تعلیم اور تحقیق کے مستقبل کو سنوارنے  کے لئے وقف ہے۔ یہ تین خاص شعبےمبنی بر پروجیکٹ، ذاتی تعلیمی موضوعات، ہیکاتھون و چیلنجز اور اندرون ملک تعلیمی تعاؤن میں اے ٹی ایل پروگرام میں تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔

ڈسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن نے سی ایس آئی آر مقاصد کے حصے کی شکل میں ایک پہل  کی ہے، جو ‘ ریڈی ٹو یوز’ کے ابتدائی تعین اور اچھی طرح سےدستاویزی اور ذاتی تعلیم، تربیت و انسٹرکشنل پلے بُک ہے۔ اس میں ویزوئل سمجھ کے لئے مناسب ویڈیو کی تجویزہے، جسے وہ اے ٹی ایل طلبہ کے ساتھ مشترک کریں گےا ور ان تک ڈیجیٹل طور سے رسائی قائم کی جا سکتی ہے۔ یہ پلے بک ٹیچروں کے لئے احکامات والے ویڈیو سے آزاد ہے تاکہ اسے ماہرین کی حمایت کے ساتھ لاگو کیا جا سکے۔ یہ مواد اے آئی ایم کے لئے سبھی اسکولوں میں اے ٹی ایل اور دیگر اسکولوں کے ساتھ ساتھ  ہندوستان میں اسکولی بچوں کے استعمال کے لئے دستیاب ہوگی۔

اس ایس او آئی کے تحت ڈسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن اے ٹی ایل کے لئے اختراعی چیلنجوں – ہیکاتھون کو تیار  کرے گا، جسے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان مسائل کے حل، ہنر، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی  دریافت پر مبنی تعلیمی ہنر اور اختراع کے کلچر کو بھی بڑھاوا ملے گا۔

ایس او آئی پر دستخط کرنے کے ورچوئل اجلاس کے دوران اے آئی ایم ، نیتی آیوگ کے مشن ڈائرکٹر آر رمنّا نے کہا کہ ڈسالٹ سسٹمس کے ساتھ اٹل اختراعی مشن کی شراکت داری شروع کرنے پر ہم فخر کااحساس کرتے ہیں۔ ڈسالٹ سسٹمس بڑے پیمانے پر مشن کریٹیکل سسٹمس کے ڈیزائن اور انجینئرنگ میں عالمی طور پر بڑا نام ہے۔ یہ نا صرف ہمارے اے ٹی ایل ٹنکرنگ لیب کے طلبہ کے لئے سائنسی  تحقیق اور اختراع میں دلچسپی پیدا کرے گا، بلکہ انجینئرنگ اختراعی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی ترغیب دے گا۔ اس سے یہ مستقبل کے اختراع کاروں اور  نوکری دینے والوں کو ڈسالٹ کے  توسط سے عالمی معیار کا مواد دستیاب کرانے میں بھی اہلیت فراہم کرتا ہے۔

اے آئی ایم کے بورڈ آف  ڈائرکٹر ز کے چیئرمین  سدرشن موگا سالے کے ساتھ اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن ، انْڈیا نے کہا کہ ہندوستان میں ڈسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن شروعات سے ہی اختراع کے جذبات کو اپنانے کے لئے کئی انقلابی کاموں میں مصروف ہے۔ ہمیں اگلی نسل کے طلبہ کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے مضبوط بنانا ہے۔ اٹل اختراعی مشن کے ساتھ ہمارا یہ سفر ہمیں نئی بلندیوں پر لے جائے گا، کیونکہ ہم اسکولی طلبہ میں اختراع کے جذبے کو ترغیب دینے کے لئے اٹل ٹنکرنگ لیب کے ساتھ کام کر رہےہیں۔ ہم ہندوستان کے اسکولوں میں اس تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے اٹل اختراعی مشن کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون دینے کے لئے بے حد خو ش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شراکت داری کے ایک حصے کے طورپر ڈسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن اٹل ٹنکرنگ لیبس کے لئے پروجیکٹ پر مبنی ، سرگرمیوں پر مبنی اور خود کے ذریعے تعلیمی مواد کے ساتھ اپنا تعاون دے گا۔ اس شعبے میں تجربے کار فیکلٹی ممبروں کے ذریعے تعلیمی مواد تیار کیاگیاہے۔ اٹل اختراعی مشن کے ساتھ مشترکہ ہیکاتھون کی میزبانی بھی کی جائے گی۔ اسکولی طلبہ کو اختراعات، پروڈکٹ ڈیزائن اور بنانے کی ثقافت کو فروغ دینے اور مستقبل کے اختراع کاروں اور صنعت کاروں کی بھلائی کے لئے تعاون دینے اور طلبہ کے لئے چیلنجوں اور بین ملکی  تعلیمی اشتراک کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اس اشتراک کے ذریعے اٹل اختراعی مشن اور ڈسالٹ سسٹمس فاؤنڈیشن  اسکولوں اور اسکول کے طلبہ کے مابین باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ سائنس  - ٹیکنالوجی سیکھنے، اسکلنگ اور طلبہ کے درمیان ثقافتی لین دین کے لئے بین- ملکی تعاون کو فروغ دیں گے۔

*************

( ش ح ۔ م ع ۔  ک ا(

4077U. No.

 

 


(Release ID: 1715029) Visitor Counter : 151