بھارتی چناؤ کمیشن

مغربی بنگال انتخابات کے آخری مرحلے میں 11860 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی – 5 سیتل کُچی اسمبلی حلقے میں امتالی مادھیمک سکشا کیندر پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ بھی آج مکمل ہوئی


سخت امتناعی اقدامات اور بموں اور ہتھیاروں کی بروقت ضبطی سے تشدد سے پاک پرامن انتخابات کی یقین دہانی ہوئی

پولنگ بتھوں پر ووٹروں نے کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا

مغربی بنگال کے انتخابات کے پانچویں مرحلے میں( 5 بجے تک )76.07 فیصد ووٹ ڈالے گئے

بھارت کے انتخابی کمیشن نے کووڈ پروٹوکول کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ضابطوں کے تحت کاروائی کرنے کی ضلع حکام کو تفصیلی ہدایات جاری کی جیساکہ ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کے دوران بھی اقدامات کیے جائیں گے

Posted On: 29 APR 2021 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29  اپریل ، 2021 / مغربی بنگال میں انتخابات کے آخری مرحلے میں 35 اسمبلی حلقوں کے 11860 پولنگ اسٹیشنوں پر آج پرامن  طور پر پولنگ ختم ہوئی ۔ ووٹروں نے  جو ش و جذبے کے ساتھ پولنگ میں حصہ لیا اور کووڈ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے خود کو سینیٹائز کیا اور سماجی دوری برقرار رکھی۔  انتخابات کے آج آخری مرحلے میں شام 5 بجے تک 76.07 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

کمیشن نے تشدد سے پاک محفوظ طریقے سے الیکشن کرانے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات کیے تھے ۔ مرکزی مسلحہ پولیس فورس اور مقامی پولیس کو  پر امن حراسانی سے پاک اور سازگار ماحول کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

کمیشن نے اپنے انتظامات میں اس بات پر خاص زور دیا کہ ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے پیسے کی طاقت ، شراب ، یا تحفے تحائف کا استعمال نہ کیا جائے۔ مغربی بنگال میں اس مرحلے تک انتخابات کے دوران 339.45 کروڑ روپے ضبط کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے 8ویں مرحلے میں معذور افراد اور  80 سال سے زیادہ عمر کے افراد 72094   اور 112440  بالترتیب ہیں۔ 11860 بیلٹ یونٹ ، 11860 کنٹرول یونٹ اور 11860 وی وی پیٹ اس مرحلے میں استعمال کیے گئے۔ 11860 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 6074 (51.21 فیصد) پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کے ذریعے نظر رکھی گئی۔

مغربی بنگال انتخابات میں ووٹروں ، پولنگ اسٹیشنوں  اور مشاہدین کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

 

ٹیبل 1 : مغربی بنگال کے لیے اعداد و شمار کی شیٹ

ریاست

مرحلہ 1

مرحلہ 2

مرحلہ 3

مرحلہ 4

مرحلہ 5

مرحلہ 6

مرحلہ 7

مرحلہ 8

کل میزان 8ویں مرحلے تک

اسمبلی حلقہ

30

30

31

44

45

43

34

35

292

پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد

10,288

10,620

10,871

15,940

15,789

14,480

11,376

11,860

101224

رجسٹرڈ ووٹرس

7380942

7594549

7852425

11581022

11347344

10387791

8188907

8478274

72811254

چناؤ لڑنے والے امیدواروں کی کل تعداد

191

171

205

373

319

306

268

283

2116

تعینات کیے گئے عام مشاہدین کی تعداد

20

23

22

35

33

26

26

24

209

تعینات کیے گئے پولیس مشاہدین کی تعداد

7

6

9

9

12

13

10

9

75

تعینات کیے گئے اخراجات مشاہدین کی تعداد

9

9

9

10

16

13

9

10

85

ووٹنگ کا فیصد

84.63

(آخری وی ٹی آر)

86.11

(آخری وی ٹی آر)

84.61

(آخری وی ٹی آر)

79.90 (آخری وی ٹی آر)

82.49 (آخری وی ٹی آر)

82

(آخری وی ٹی آر)

76.90

(آخری وی ٹی آر)

76.07

(5 بجے شام تک)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AU80.jpg

* Total Number of Constituencies is 294. However, polling at Amtali Madhyamik Siksha Kendra polling station in Sitalkuchi Assembly Constituency was also held today as polling was adjourned earlier due to incidents on 10 April 2021. Polling adjourned for two Assembly Constituencies viz 56 - Samserganj, 58 - Jangipur due to death of contesting candidate of recognized political party.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L4ON.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O9UT.jpg

کمیشن نے سب کی شمولیت والے انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے معذور افراد اور 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی تھی ۔ فیلڈ کی سطح پر مشاہدین نے نگرانی کی کہ آیا ان ووٹروں کو تمام تر آسانیوں کے لیے مناسب طریقے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر لازمی سہولیات فراہم کی گئیں جیسے پینے کا پانی، ویٹنگ شیڈ، پانی کی دستیابی والے بیت الخلاء ، مناسب روشنی، وھیل چیئر کے لیے مناسب ریمپ  اور ووٹ ڈالنے کے لیے معیار کے مطابق ایک مخصوص جگہ۔ پولنگ اسٹیشنوں پر معذور افراد اور معمر افراد کے لیے رضاکار بھی موجود تھے۔ ووٹروں کی حفاظت اور انتخابی افسران کی حفاظت کے لیے اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ پولنگ سے ایک دن پہلے پولنگ اسٹیشنوں کو سینیٹائز کیا جائے ۔ یہاں تھرمل اسکیننگ ، ہینڈ سینیٹائزرس اور فیس ماسک بھی دستیاب کرائے گئے تھے۔ سماجی دوری بھی برقرار رکھنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔

ٹیبل 3 : مغربی بنگال میں معذور افراد اور 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کی تعداد

ریاست

مرحلہ 1

مرحلہ 2

مرحلہ 3

مرحلہ 4

مرحلہ 5

مرحلہ 6

مرحلہ 7

مرحلہ 8

8ویں مرحلے تک کل میزان

معذور ووٹروں کی تعداد

40,408

54,765

64,083

50,523

60,198

64,266

50,919

72,094

4,57,256

80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کی کل تعداد

1,23,393

1,18,116

1,26,177

2,03,927

1,79,634

1,57,290

1,01,689

1,12,440

11,22,666

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041BP8.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005X808.jpg

سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر کووڈ – 19 حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے انتخابی کمیشن نے دفعہ 324 کے تحت مہم کے اوقات میں کمی کر دی تھی۔ کمیشن نے روڈ شو ، پد یاترا، سائیکل ، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلی، 500 افراد سے زیادہ کسی جگہ پر لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔  کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو لکھا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے لیے کووڈ ضابطوں پر عمل کریں۔ نیز اس نے ضلع حکام کو بھی ہدایت دی تھی کہ وہ سخت ضابطوں کے تحت ضروری کارروائی کریں۔ کمیشن نے ضلع انتخابی افسران اور ریٹرننگ افسران کو اختیارات دے دیئے تھے کہ وہ ریلیوں میں کسی طرح کے تشدد کی صورت میں عوامی جلسوں کو منسوخ کر دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0063MFG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0076E7U.jpg

مغربی بنگال میں اس مرحلے کے تحت 11860 بیلٹ یونٹ ، 11860 کنٹرول یونٹ اور 11860 وی وی پیٹ کا استعمال کیا گیا۔ معیاری عمل کے تحت ان سبھی الیکٹرانک مشینوں  اور وی وی پیٹ کو پہلی سطح کی چیکنگ سے گزارا گیا۔  رینڈم چیکنگ کی گئی ۔ یہ چیکنگ سیاسی پارٹیوں ، ان کے امیدواروں اور ایجنٹوں کی موجودگی میں کی گئی۔ ایف ایل سی اور ان مشینوں کو کام میں لگاتے ہوئے فرضی ووٹنگ بھی کرائی گئی۔

آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے رواں نگرانی اور ویب کاسٹنگ بھی کی گئی ۔ یہ نگرانی اور ویب کاسٹنگ 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر کی گئی۔

 

 

6074

(51.21%)

11860

پولنگ اسٹیشن 

میں سے

ویب کاسٹنگ کے ذریعے

نظر رکھی گئی

مغربی بنگال میں اس مرحلے تک انتخابات کے دوران 339.45 کروڑ روپے بھی ضبط کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔  اس کے علاوہ شراب، نشیلی اشیاء اور تحفے تحائف بھی ضطب کیے گئے۔ 2016 کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 44.33 کروڑ روپے ضطب کیے گئے تھے۔ اس مرتبہ کی ضبطگی 2016 کی ضبطگی کے مقابلے 7.65 گنا زیادہ ہے۔ موثر مانیٹرنگ کے لیے 1137 فلائنگ اسکواڈز اور 1012 اسٹیٹک نگراں ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ آئی ٹی محکمے کے فضائی انٹیلیجنس یونٹ کو بھی کولکاتہ،  ڈونگر پور اور باگ ڈوگرا میں مختلف اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

سبھی پانچوں ریاستوں اور ضمنی انتخابات میں جو ضبطی کی گئی جہاں اسمبلی انتخابات کرائے گئے وہاں ابھی تک 1042.05 کروڑ روپے ضطب کیے گئے۔  (اس میں ضمنی انتخابات میں 12.11 کروڑ روپے کی ضبطی بھی شامل ہے)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008S2ZE.jpg

29.4.2021 کی دوپہر سے پہلے تک ضبط کی گئی مختلف اشیاء کی تفصیلات

ریاستیں

نقد رقم (کروڑ روپے میں)

قیمتی دھات (کروڑ روپے میں)

نشیلی اشیاء / نارکوٹکس

دیگر اشیاء / تحفے تحائف

شراب

کل میزان (کروڑ روپے میں)

2016 میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کل ضبطی (کروڑ روپے میں)

قانون ساز اسمبلی انتخابات 2016 کا فیصد

مالیت (کروڑ روپے میں)

مالیت (کروڑ روپے میں)

مقدار (لیٹر میں)

مالیت (کروڑ روپے میں)

مغربی بنگال کے 8ویں مرحلے تک

55.59

13.52

129.99

100.82

3314970

39.53

339.45

44.33

+766.00%

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0091EKF.jpg

بھارت کے انتخابی کمیشن کا ای ویجیل ایپ شہریوں پر مرکوز ایک ایپ ہے جو عوام کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔ جس کا جواب  فیلڈ کی سطح پر تصدیق کے 100 منٹ کے اندر اندر دیا جاتا ہے۔ مغربی بنگال میں ضابطۂ عمل کی خلاف ورزی کے تقریباً  28054 کیسز کی اطلاع ای ویجیل ایپ کے ذریعے دی گئی۔  جن میں سے 28012 کیسز آج سہ پہر 4 بجے تک نمٹائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010B98B.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012VMD7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01170IB.jpg  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01342FU.jpg

کمیشن نے تشدد سے پاک اور محفوظ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے وسیع حفاظتی منصوبہ بنایا تھا۔   مرکزی مسلحہ پولیس فورس اور مقامی پولیس فورس کو بھی تعینات کیا گیا تھا کہ آزادانہ ، شفاف ، سب کی شمولیت والے اور سب کی رسائی والے ، بلاروکاوٹ انتخابات کے لیے ، پرامن ، حراسانی سے پاک اور ساز گار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ کسی طرح کی پریشانی کھڑی کرنے والوں کے خلاف ضروری امتناعی  اقدام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سبھی ناکوں پر ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ان پر مناسب طریقے سے عملہ تعینات کیا جائے اور پولیس سپرینٹینڈینٹ اور دیگر سینئر افسران رات کی چوکسی کے دوران ناکوں پر تعینات رہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی  سماج دشمن کا داخلہ نہ ہو اور پولنگ والے علاقوں میں شراب سمیت کسی بھی طرح کے تحائف نہ دیئے جائیں۔بین ضلع ، بین ریاست اور بین الاقوامی سرحد ؛ ضلعوں ، ریاستوں اور بی ایس ایف جیسی ایجنسیوں کے ساتھ مناسب تال میل رکھا جائے۔ قانون نافذ کرنے والی متعلقہ ایجنسیوں کے سبھی سینئر افسران نے بموں اور ان کے ذخیرہ کرنے سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کی اور انہیں ضبط کرنے کے لیے کاروائی کی اور انہیں ناکام بنایا۔  اسی طرح کی کارروائیاں  غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھی کی گئیں۔

پولیس گشت کے دوران اس مرحلے میں دو شاٹر ایک 7.65 ایم ایم پسٹل ، آٹھ .303 کارتوس اور پانچ 7.65 ایم ایم کارآمد ہتھیار ان تین مشتبہ افراد سے برآمد کیے گئے جنہیں فتح پور میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کمیشن نے سبھی متعلقہ فریقوں خاص طور پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتخابی عمل میں پورے جوش و جذبے اور نڈر طریقے سے حصہ لیا۔  کمیشن نے خاص طور پر معذور ووٹروں ، معمر افراد اور سروس ووٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کووڈ پروٹوکول کا احترام کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا۔ کمیشن نے پورے انتخابی عملے کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جس میں ڈیوٹی پر تعینات پولنگ عملہ ، حفاظتی عملہ، نگراں عملہ، مشاہدین، خصوصی مشاہدین، ریلوے حکام ، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور صحت حکام شامل ہیں جنہوں نے جامع انتظامات کیے اور آزادانہ ، شفاف ، منصفانہ اور محفوظ انتخابات  کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرنے کے لیے وبا کے باوجود خود کو وقف کرتے ہوئے کار کردگی انجام دیں۔

انتخابات سے متعلق تازہ جانکاری، فوٹو گراف  اور دیگر تفصیلات کے لیے براہ کرم ہماری ویب سائٹ  eci.gov.in اور ٹوئیوٹر ہینڈلز   @SpokespersonECI & @ECISVEEP.پر لاگ آن کریں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

29.04.2021

U –4068



(Release ID: 1714966) Visitor Counter : 211