زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سینٹرل فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ، بدنی (مدھیہ پردیش) نے ادارہ میں پہلی مرتبہ الیکٹرک ٹریکٹر کا تجربہ کیا


ادارہ نے سی ایم وی آر ٹیسٹ لیباریٹری کے لئے این اے بی ایل سے منظوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا

Posted On: 29 APR 2021 1:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29/اپریل2021 ۔ سینٹرل فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ، بدنی (مدھیہ پردیش) نے ادارہ میں پہلی بار الیکٹرک ٹریکٹر کا تجربہ کیا ہے۔ ادارہ نے شروع میں خفیہ تجربہ کے تحت ایک الیکٹرک ٹریکٹر کے لئے درخواست حاصل کی۔ اس کے بعد ادارہ نے ٹریکٹر کا تجربہ کیا اور فروری 2021 میں ڈرافٹ ٹیسٹ رپورٹ جاری کی۔ ڈرافٹ ٹیسٹ رپورٹ جاری ہونے کے بعد مینوفیکچرر نے تجربہ کی نوعیت کو ’’خفیہ سے کمرشیل‘‘ میں بدلنے کی درخواست کی اور مجاز اتھارٹی نے مینوفیکچرر کی درخواست کو قبول کرلیا۔ اس کے بعد ٹیسٹ رپورٹ کو کمرشیل ٹیسٹ رپورٹ کی شکل میں جاری کیا گیا تھا۔ الیکٹرک ٹریکٹر دیگر طرح کے ٹریکٹروں کے مقابلے میں زیادہ ماحولیات دوست ہوگا۔

4060.jpg

ادارہ نے سی ایم وی آر ٹیسٹ لیباریٹری کے لئے 30 مارچ 2021 کو این اے بی ایل سے منظوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

منظوری دیے جانے کا عمل تیسرے فریق کی طرف سے کی جانے والی توثیق ہے جو ایک کنفرمیٹی اسیسمنٹ باڈی (سی اے بی) ایسی باڈی ہے جس میں میڈیکل لیباریٹری، کیلبریشن لیباریٹری، پروفیشینسی ٹیسٹنگ پرووائیڈر، سرٹیفائیڈ ریفرینس مٹیریل پروڈیوسر شامل ہیں۔

 

بھارت سرکار کی تجارت و صنعتی پالیسیوں کی نرم کاری نے گھریلو تجارت میں کوالٹی کے تئیں شعور بیدار کیا ہے اور برآمدات پر زیادہ زور دیا ہے۔ نتیجتاً جانچ مراکز اور لیبس کو اہلیت سے بین الاقوامی سطح پر قابل قبول معیار پر چلانا پڑتا ہے۔

لیباریٹری ایکریڈیٹیشن (منظوری) ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعہ ایک اختیار یافتہ باڈی مخصوص تجربہ / پیمائش کے لئے تکنیکی صلاحیت کے بارے میں باقاعدہ منظوری دیتی ہے، جو تیسرے فریق کے تجزیے اور بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

اسی طرح پروفیشینسی ٹیسٹنگ پرووائیڈر ایکریڈیٹیشن سے ان تنظیموں کے لئے اہلیت کی رسمی منظوری ملتی ہے جو پروفیشینسی ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ وہیں ریفرینس مٹیریل پروڈیوسرس ایکریڈیٹیشن سے تیسرے فریق کے اسیسمنٹ اور بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر ریفرینس میٹریل کے پروڈکشن کی تکمیل کرنے کے لئے صلاحیت کی رسمی منظوری ملتی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4060



(Release ID: 1714915) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi