قانون اور انصاف کی وزارت
محترمہ جسٹس وملا سنگھ کپور کی چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری عمل میں آئی
Posted On:
28 APR 2021 11:38AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اپریل 2021: صدر جمہوریہ ہند نے آئین کی دفعہ 2017 کی شق (1) میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج محترمہ وملا سنگھ کپور کی چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں ہی جج کے طور پر تقرری کی ہے۔ ان کی یہ تقرری اپنا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ہی نافذ العمل مانی جائے گی۔ اس سلسلے میں قانون و انصاف کی وزارت کے شعبہ انصاف نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
محترمہ وملا سنگھ کپور، بی ایس سی، ایل ایل بی، نے 03 ستمبر 1987 کو کلاس II سول جج کے طور پر عدالتی سروس میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ 18 جون 2018 کو 02 برس کی مدت کے لئے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں ایڈشنل جج کے طور پر ان کی تقرری کی گئی۔ اس مدت میں 18.06.2020 سے مزید ایک برس کے لئے توسیع کی گئی۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-4044
(Release ID: 1714714)
Visitor Counter : 231