وزارت آیوش

وزارت آیوش کے یوگا انسٹی ٹیوٹ کے اعلیٰ معیاری آن لائن یوگ پروگرام ہزاروں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں

Posted On: 28 APR 2021 10:56AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 اپریل 2021: کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ملک کے متحد ہونے کے باوجود، کووِڈ معاملات میں حالیہ اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر، وزارت آیوش کے تحت مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے اعلیٰ کوالٹی کے حامل آن لائن یوگا تربیتی پروگرام، جو صحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اضطراب سے نجات دلاتے ہیں، بدلے ہوئے حالات میں عام لوگوں کو ان کی روزمرہ کی زندگی کو متوازن بنانے کے لئے مؤثر امداد فراہم کر رہے ہیں۔ جسمانی صحت اور دماغی صحت کے علاوہ، یوگا اُن لوگوں کے سامنے پیش آنے والے سرگرمی سے متعلق بحران کو دور کرنے کے لئے ایک مثبت راستہ بھی دکھاتا ہے جو وبائی مرض کی وجہ سے گھر پر رہنے کے لئے مجبور ہیں۔

چونکہ مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) شروعاتی لوگوں کے لئے سب سے اچھا یوگا کورس مانا جاتا ہے، ادارے کے موجودہ تربیتی پروگراموں میں سے زیادہ تر سی وائی پی سے جڑے ہیں۔ ایم ڈی این آئی وائی فی الحال یومیہ بنیاد پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) تربیتی پروگراموں کو اسٹریم کر رہا ہے۔ یہ سی وائی پی کے اعلیٰ معیار کے حامل آن لائن سبق آموز ویڈیو ہیں، جنہیں عام لوگوں کو گھر پر یوگا کی مشق کرنے کا اہل بنانے کےلئے تیار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تربیتی کورس کو ’’یوگ رضاکار تربیتی (وائی وی ٹی) کورس‘‘ کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ کورس، یوگ کی تعلیم دینے کے علاوہ،  طلبا کو ’’یوگ رضاکار‘‘ کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ وائی وی ٹی کورس چار مراحل پر مشتمل ہوگا، جن کی کل مدت 36 گھنٹے ہوگی۔ کورس کی شروعات یوگ تعریفی پروگرام سے ہوگی جو 45 منٹ کی یومیہ مشق کے ساتھ چار دن کا ہوتا ہے اور پھر دوسرا ماڈیول شروع ہوتا ہے، سی وائی پی۔تعارفی پروگرام 1.5 گھنٹے کی یومیہ مشق کے ساتھ 12 دنوں کے لئے ہوگا۔ تیسرے ماڈیول پر پہنچنے کے ساتھ سی وائی پی۔یوگا سادھنا 1.5 گھنٹے کی یومیہ مشق کے ساتھ چھ دنوں کے لئے ہوگی۔ آخری ماڈیول میں دو دن (ہر روز چھ گھنٹے) سی وائی پی۔از خود مشق، تجزیہ اور سرٹیفکیشن شامل ہیں۔ قدر و قیمت میں اضافے کے طور پر، ایم ڈی این آئی وائی فوری طور پر طلبا کو ایک ’’رضاکار سند‘‘ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو یوگ سرٹیفکیشن بورڈ (وائی سی بی) سے یوگ کے میدان میں سرٹیفکیشن کے لئے ملک کا اعلیٰ ادارہ ہے۔ جہاں یہ کورس مفت فراہم کیا جاتا ہے، وائی سی بی سے سند کے لئے 250 روپئے کی معمولی فیس دینی ہوگی۔ ایم ڈی این آئی وائی لوگوں کے لئے وافر تعلیمی اور تشریہی مواد فراہم کرا رہا ہے، تاکہ لوگوں اور اداروں کو یوگ سیکھنے کی سرگرمیوں کے لئے تیار اور حصہ داری کا اہل بنایا جا سکے۔

وبائی مرض کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی بھیڑ سے بچنا ضروری ہے، اور اس لیے ایم ڈی این آئی وائی نے یوگ تربیت کے لئے ورچووَل یا ڈجیٹل موڈ کو اپنایا ہے۔ اس نے ادارے کو پچھلے دو مہینوں میں ہزاروں لوگوں تک پہنچنے میں اہل بنایا ہے۔ ایم ڈی این آئی وائی نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ آئندہ بین الاقوامی یوم یوگ 2021، یوگ سیکھنے کے معاملے میں ہدف متعین کرنے کا ایک موقع ہے، کیونکہ یہ شراکت داری کے زبردست جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ، عام لوگوں نے بھی سمجھ بوجھ کے ساتھ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مضبوط قوت ارادی دکھائی ہے، اور ان میں سے کئی یوگ کو اس لڑائی میں ایک بیش قیمتی مدد کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ایم ڈی این آئی وائی نے سبھی کو یوگا تربیت فراہم کرنے کے لئے وبائی مرض کے درمیان ’’یوگ کے ساتھ رہو، گھر پر رہو‘‘ پیغام کو بڑھاوا دیا ہے۔ ایم ڈی این آئی وائی اس سال ورچووَل یا ڈجیٹل موڈ میں بین الاقوامی یوم یوگ 2021 کی تیاری سے جڑی مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرے گا۔

بین الاقوامی یوم یوگ  2021 کے انعقاد میں اب صرف دو مہینے باقی ہیں، ایسے میں یہ یوگ کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کا ایک بہترین موقع ہے۔  2021 میں یوم یوگ کے لئے نظریہ، دیکھ بھال اور احتیاط کے ساتھ جڑا ہوگا ۔ مختلف ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارموں  کے توسط سے یوگ اور صحت کے لئے یوگ کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اگر جون 2021 تک حالات ٹھیک ہوں تو محدود مجمع پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے آیوش کی وزارت اور ایم ڈی این آئی وائی وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہوئی چنوتیوں کے درمیان اپنے ڈجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے توسط سے ڈجیٹل / ورچووَل سرگرمیوں کے دائرے کی توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف حصہ داران کے ساتھ شراکت داری پیدا کرکے یوگ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

’’یوگ رضاکار تربیتی (وائی وی ٹ) کورس‘‘ کا موجودہ بیچ وزارت آیوش اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کے ذریعہ کی گئی ایک مشترکہ پہل کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک عوام پر مرتکز آن لائن یوگ تربیتی پروگرام ہے جو 21 اپریل 2021 کو شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد یکم مئی 2021، 21 مئی 2021 اور یکم جون 2021 کو رپیٹ بیچ شروع کیے جائیں گے۔ یوگ پورٹل (https://yoga.ayush.gov.in)  اور مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزارت آیوش کے ہینڈل پر اس طرح کی مختلف سرگرمیوں کی معلومات دستیاب ہے۔ جیسے فیس بک (https://www.facebook.com/moayush/) ، یو ٹیوب ((https://www.youtube.com/channel/UCqRR2gs-I3zrNcE4so4TpgQ)، انسٹاگرام (https://www.instagram.com/ministryofayush/?hl=en) اور ٹوئیٹر (https://twitter.com/moayush?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor ان کے علاوہ ایم ڈی این آئی وائی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی یہ معلومات دستیاب کرائی گئی ہے۔ جیسے فیس بک (https://www.facebook.com/mdniyayush/)، یو ٹیوب (https://www.youtube.com/channel/UCDv8TtM0JGZrD0H7wEdUl7w) اور انسٹاگرام (https://www.instagram.com/mdniyyoga/?utm_source=ig_embed&hl=en

یوگ اپنے صحتی اور فلاحی پہلوؤں کے توسط سے وبائی مرض کے درمیان بھی مثبت طرز فکر کی شروعات کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ وزارت آیوش اس مشکل دور میں تمام حصہ داران سے یوگ کے سفیروں کا کردار نبھانے اور وبائی مرض کے درمیان زیادہ سے زیادہ افراد کو جسمانی اورجذباتی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں میں یوگ کا سہارا لینے کے لئے حوصلہ بڑھانے کی اپیل کرتا ہے۔

 

*******

 

 

ش ح ۔اب ن

U-4042



(Release ID: 1714703) Visitor Counter : 199