ارضیاتی سائنس کی وزارت

گجرات، اڈیشہ اور گنگائی مغربی بنگال میں اگلے 24 گھنٹے میں الگ الگ جگہوں پر شدید گرمی کے امکانات ہیں


گنگائی مغربی بنگال ، ساحلی اڈیشہ، سوراشٹر و کچھ میں الگ الگ جگہوں پر شدید گرمی محسوس کی گئی

Posted On: 27 APR 2021 10:20AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 اپریل ، 2021/ بھارت کے محکمۂ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :

شدید گرمی محسوس کی گئی :

کل ، گنگائی مغربی بنگال ، ساحلی اڈیشہ اور سوراشٹر و کچھ کے الگ الگ علاقوں میں شدید گرمی محسوس کی گئی۔

زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت:

  • راجستھان ، مشرقی اتر پردیش، گجرات ، مغربی مدھیہ پردیش اور ویدربھ میں زیادہ تر جگہوں پر  اور مشرقی مدھیہ پردیش، رایل سیما اور اڈیشہ نیز مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ ، تلنگانہ اور گنگائی مغربی بنگال میں الگ الگ جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ  ریکارڈ کیا گیا۔
  • آسام و میگھالیہ میں زیادہ تر جگہوں پرجگہوں پر معمول سے (5.1 ڈگری سیلسیئس یا اس سے زیادہ ) رہا۔ اروناچل پردیش اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ میں بہت سی جگہوں پر  اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم میں الگ الگ جگہوں پر بھی درجۂ حرارت معمول سے زیادہ (5.1 ڈگری سیلسیئس یا اس سے زیادہ )رہا۔  گنگائی مغربی بنگال ، شمالی بہار، ساحلی اڈیشہ، سوراشٹر و کچھ اور کونکن و گوا میں کچھ جگہوں پر درجہ حراررت معمول سے (زیادہ 3.1 ڈگری سیلسیئس سے 5.0 ڈگری سیلسیئس ) تک رہا۔ اتر کھنڈ اور گجرات خطے میں بہت سی جگہوں پر درجہ حرارت معمول سے زیادہ (1.6 ڈگری سیلسیئس سے 3.0 ڈگری سیلسیئس ) تک رہا۔ ہماچل پردیش  میں بہت ہی کم جگہوں پر اور جموں ، کشمیر، لداخ، گلگت ، بلستستان  ومظفر آباد، پنجاب ، مغربی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، گنگائی مغربی بنگال کے بقیہ حصوں اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر درجہ ٔ حرارت معمول سے (زیادہ -1.6 ڈگری سیلسیئس سے -3.0 ڈگری سیلسیئس تک) رہا۔

اگلے 24 گھنٹے کے لیے  (بھارتی وقت کے مطابق26 اپریل کوساڑھے 5 بجے سے 27 اپریل کو ساڑھے 5 بجے تک ) شدید گرمی کی  وارننگ:

  • گجرات اڈیشہ، اور گنگائی مغربی بنگال میں الگ الگ جگہوں پر شدید گرمی کا قوی امکان ہے۔

(گرافکس میں تفصیل کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔)

مخصوص جگہ سے متعلق  پیش گوئی اور وارننگ  کے لیے موسم ایپ ، زرعی موسم سے متعلق ہدایات کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی چمکنے سے متعلق وارننگ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔  ضلعے سے متعلق وارننگ کے لیے ریاست کی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4008


(Release ID: 1714649) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Kannada