ارضیاتی سائنس کی وزارت

آسام ، میگھالیہ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ، تلنگانہ ، کیرالہ اور ماہے میں آج الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے قوی امکانات ہیں


کیرالہ اور ماہے میں 28 اور 29 اپریل کو الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا قوی امکان ہے

30 اپریل کو آسام و میگھالیہ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا قوی امکان ہے

Posted On: 27 APR 2021 10:27AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 اپریل ، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :

27 اپریل (پہلا دن) : آسام و میگھالیہ ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ ،تلنگانہ  اور کیرالہ و ماہے میں  الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے،  بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں (40-30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کا  چلنے کا  قوی امکان ہے۔ وِدربھ ، چھتیس گڑھ، ہمالیہ کے ذیلی علاقوں ، مغربی بنگال و سکم، اڈیشہ ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ ، منی پور، میزورم و تریپورہ ، گجرات ، کونکن و گوا ، ساحلی آندھرا پردیش و ینم ، کرناٹک اور تمل ناڈو ، پڈو چیری و کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

  • ریاست گجرات، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر گرم ہوا کے حالات کا بہت زیادہ امکانات ہیں۔

28 اپریل (دوسرا دن) : کرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔ مغربی بنگال، و سکم ، اڈیشہ، آسام و میگھالیہ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، ساحلی آندھرا پردیش وینم اور تلنگانہ میں الگ الگ مقامات پر بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ جموں ، کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، چھتیس گڑھ، ویدربھ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزوروم و تریپورہ ، سوراشٹر و کچھ، کونکن و گوا، رایل سیما، کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر  بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

29 اپریل (تیسرا دن) : آسام و میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم و تریپورہ میں الگ الگ جگہوں پرگرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا قوی امکان ہے۔ اترا کھنڈ، چھتیس گڑھ، ویدربھ ، بہار ، جھارکھنڈ مغربی بنگال و سکم ، اڈیشہ ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ ، تلنگانہ اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ جموں ، کشمیر، لداخ، گلگت ، بلتستان، مظفر آباد ، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش، گجرات، کونکن و گوا ، ساحلی آندھرا پردیش و ینم ، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو ، پڈو چیری و کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

30 اپریل (چوتھا دن) : آسام و میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم و تریپورہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ اترا کھنڈ، بہار ، جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ ، ساحلی آندھرا پردیش  و ینم ، تلنگانہ اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ جموں ، کشمیر ، لداخ ، گلگت ، بلتستان، مظفرآباد ، ہماچل پردیش، ویدربھ، چھتیس گڑھ ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم، اڈیشہ ، اروناچل پردیش، گجرات، کونکن و گوا ، ساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈو چیری، و کرائیکل اور  لکشدویپ میں بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

یکم مئی (پانچواں دن):  آسام و میگھالیہ اور ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم و تریپورہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ اترا کھنڈ، بہار ، جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال ،ساحلی آندھرا پردیش  و ینم ، تلنگانہ اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ جموں ، کشمیر ، لداخ ، گلگت ، بلتستان، مظفرآباد ، ہماچل پردیش، ویدربھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم، اڈیشہ ، اروناچل پردیش،  اور  ساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک،میں الگ الگ جگہوں پر  بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

(گرافکس میں تفصیل کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔)

مخصوص جگہ سے متعلق  پیش گوئی اور وارننگ  کے لیے موسم ایپ ، زرعی موسم سے متعلق ہدایات کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی چمکنے سے متعلق وارننگ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلعے سے متعلق وارننگ کے لیے ریاست کی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔

 

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4007



(Release ID: 1714648) Visitor Counter : 131