ارضیاتی سائنس کی وزارت

تلنگانہ ، کیرالہ ، ماہے میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور ہوا کے جھکڑ چلنے کا قوی امکان ہے؛ گنگائی مغربی بنگال، انڈمان و نکوبار جزائر ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، رائل سیما ، جنوبی اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈو چیری اور کرائکل میں آج الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے


اترا کھنڈ ، آسام ، میگھالیہ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، تلنگانہ، کیرالہ اور ماہے میں 27 اپریل کو الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا قوی امکان ہے

Posted On: 26 APR 2021 11:22AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 اپریل ، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :

26 اپریل (پہلا دن) : تلنگانہ اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر  گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے  اور تیز ہوائیں  (40-30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار )  چلنے کا قوی امکان ہے۔  گنگائی مغربی بنگال ، انڈمان و نکوبار جزائر، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، رائل سیما ، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

27 اپریل (دوسرا دن) :اتراکھنڈ ، آسام و میگھالیہ ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ، تلنگانہ اور کیرالہ و ماہے میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے و تیز ہواؤں  (40-30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار )  کا قومی امکان ہے۔ جموں  ، کشمیر، لداخ، گلگت ، بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، گنگائی مغربی بنگال، اڈیشہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ، کونکن و گوا، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، رایل سیما، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

28 اپریل (تیسرا دن) :اتراکھنڈ ، چھتیس گڑھ، ویدربھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم ، اروناچل پردیش، آسام،  و میگھالیہ، مدھیہ پردیش، مراٹھ واڑہ ، تلنگانہ، اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔  جموں ، کشمیر، لداخ، گلگت ، بلتستان ، مظفر آباد، ہماچل پردیش، گنگائی مغربی بنگال، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ ، کونکن ، و گوا، ساحلی آندھرا پردیش، اور ینم ، رایل سیما، ساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈو چیری، و کرائکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

29 اپریل (چوتھا دن) :اترا کھنڈ، ویدربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال و سکم، ڈیشہ، اروناچل پردیش ، آسام و میگھالیہ، ساحلی آندھرا پردیش، اور ینم، تلنگانہ و ماہے، میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں  (40-30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) چلنے کا امکان ہے۔جموں ، کشمیر ، لداخ، گلگت ، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ، رایل سیما، ساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک، لکشدویپ اور تمل ناڈو ، پڈوچیری و کرائکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

30 اپریل (پانچواں دن):  اترا کھنڈ ، ویدربھ، چھتیس گڑھ ، مغربی بنگال  وسکم اڈیشہ ، اروناچل پردیش، آسام و میگھالیہ ساحلی آندھرا پردیش و ینم ، تلنگانہ اور کیرالہ، و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں  (40-30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) چلنے کا امکان ہے۔ جموں ، کشمیر ، لداخ، گلگت ، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ، رایل سیما، ساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک، لکشدویپ اور تمل ناڈو ، پڈوچیری و کرائکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

(گرافکس میں تفصیل کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔)

مخصوص جگہ سے متعلق  پیش گوئی اور وارننگ  کے لیے موسم ایپ ، زرعی موسم سے متعلق ہدایات کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی چمکنے سے متعلق وارننگ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلعے سے متعلق وارننگ کے لیے ریاست کی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –3977


(Release ID: 1714647) Visitor Counter : 178