وزارت دفاع

کووڈ سے متاثر سابق فوجیوں کے تئیں ہندوستانی فوج پرعزم

प्रविष्टि तिथि: 27 APR 2021 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی 27 اپریل 2021: سابق فوجیوں اور ان کے متعلقین میں کووڈ کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستانی فوج اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ اس آزمائشی دور میں ہندوستانی فوج، اپنے سابق فوجیوں کو کووڈ نگہداشت اور علاج کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور انھیں یقین دلانا چاہتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی امداد حاصل کرنے کے لئے قریب ترین فوجی سہولت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ہندوستانی سابق فوجیوں کی ڈائریکٹوریٹ ای سی ایچ ایس اور ایریا اور سب ایریا کے ہیڈکوارٹروں کے ساتھ رابطے میں ،سابق فوجیوں اور اس کے متعلقین کو مدد فراہم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ وہ سابق فوجی جو کووڈ سے متاثر ہیں ، انھیں طبی مشورہ حاصل کرنے اور مختلف اسپتالوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے رہنمائی کی جارہی ہے اور ان کی مدد کی جارہی ہے۔ دہلی میں بیس اسپتال اور تمام فوجی اسٹیشنوں میں قائم تمام سروس اسپتال زیادہ سے زیادہ سابق فوجیوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں  اور فوج بستروں کی زیادہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی صلاحتیوں کو مستحکم کررہی ہے۔

ایک جانب کووڈ سے متاثر سابق فوجیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب انھیں گھر پر رہنے کی تلقین کی جارہی ہے تاکہ وہ تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر اور کووڈ کے پروٹوکول کی تقلید کرکے اس وبا سے بہتر طریقے پر نمٹ سکیں۔ مختلف اسٹیشنوں کے کرنل سابق فوجیوں کو کووڈ صورتحال سے متعلق ای ایس ایم سیلزکے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ہر اسٹیشن پر 24 گھنٹے چلنے والے ایمرجنسی نمبروں کو فعال کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی تمام کووڈ ہیلپ لائن کی رابطہ معلومات www.indianarmyveterans.gov.in پر دستیاب ہیں۔

VeteransR3AT.png

****

U.No. 4018

م ن۔ ا ع ۔س ا

 


(रिलीज़ आईडी: 1714490) आगंतुक पटल : 185
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Tamil