کامرس اور صنعت کی وزارتہ

آسٹریلیا- بھارت- جاپان کے وزرائے تجارت نے سپلائی چین کو بہتر بنانے کے اقدام کے بارے میں مشترکہ بیان جاری کیا

Posted On: 27 APR 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27/اپریل2021 ۔ بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے تجارت نے 27 اپریل 2021 کو رسمی طور پر منعقدہ سہ فریقی وزارتی سطح کی میٹنگ میں سپلائی چین کو بہتر بنانے کے اقدام کا رسمی طور پر آغاز کیا۔ میٹنگ میں جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی باتیں حسب ذیل ہیں:

  1. آسٹریلیا کے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈان تیہن، بھارت کے صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور جاپان کے معیشت، تجارت و صنعت کے وزیر جناب کاجی یاما ہیروشی نے 27 اپریل 2021 کو ایک وزارتی سطح کی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔
  2. وزراء نے اعتراف کیا کہ کووڈ-19 کی وبا نے لوگوں کی زندگی، روزی روزگار اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کا غیرمعمولی اثر ہورہا ہے۔ وبا نے عالمی اور علاقائی سطح پر سپلائی چین کی کمزوریوں کو اجاگر کیا ہے۔ وزراء نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کچھ سپلائی چین پر تو اہم عوامل کی وجہ سے کافی خطرہ بڑھ گیا ہے۔
  3. گزشتہ سال ستمبر سے آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے وزراء نے سپلائی چین کے متعلق رکاوٹوں سے بچنے کے لئے خطرات بندوبست  اور تسلسل سے متعلق منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی صلاح و مشورہ جاری رکھا ہے۔ لچیلے سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے تئیں انھوں نے اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا۔ اس کے تحت ممکنہ پالیسی جاتی تدابیر شامل ہوسکتی ہیں: (i) ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کی حمایت کرنا، اور (ii) تجارت اور سرمایہ کاری کے تنوع پر زور دینا۔
  4. وزراء نے اس کے پیش نظر سپلائی چین ریزیلینس اینی شیٹیو (ایس سی آر آئی) کا افتتاح کیا۔ وزراء نے اپنے افسران کو ایس سی آر آئی کے ابتدائی پروجیکٹوں کے طور پر نافذ کرنے کی ہدایات دیں: (i) سپلائی چین کے لچیلے پن پر بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے کی پہل اور (ii) سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے فروغ سے متعلق تقاریب کا اہتمام اور سپلائی چین کے تنوع کے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے بائر- سیلر میچنگ میٹنگوں کا اہتمام۔
  5. وزراء نے سال میں کم از کم ایک بار ایس سی آر آئی کے نفاذ کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس اقدام کو فروغ دینے کے لئے آپس میں صلاح و مشورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزراء نے اس اقدام کے لئے تجارت اور تعلیم کے اہم رول کا ذکر کیا۔ وزراء نے اپنے افسران کو اقدام کرنے کے لئے جتنی بار ضرورت ہو اتنی بار ملاقات کرنے کی ہدایات دیں۔ ایس سی آر آئی کا ہدف اس خطے میں بالآخر مضبوط، دیرپا، متوازن اور شمولیت پر مبنی ترقی کے حصول کے نقطہ نظر سے سپلائی چین کو بڑھانے کا ایک سائیکل تیار کرنا ہے۔ وزراء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اگر مستقبل میں ضرورت ہو تو اتفاق رائے کی بنیاد پر ایس سی آر آئی کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

اس پہل کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے وزراء نے ہر چار مہینے پر سہ فریقی وزارتی سطح کی میٹنگ کے امکانات تلاش کرنے کی بھی بات کہی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4004



(Release ID: 1714432) Visitor Counter : 268