ریلوے کی وزارت

پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین ممبئی پہنچی


تین آکسیجن ٹینکرز کے ساتھ رو-رو سروس آج مہاراشٹر میں کلمبولی پہنچی

Posted On: 26 APR 2021 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍اپریل2021:

لیکویڈ میڈیکل آکسیجن(ایل ایم او)سے بھرے ہوئے تین ٹینکرلے کر رو-رو سروس گجرات میں ہاپا سے 25 اپریل 2021ء کو شام 6بج کر 3 منٹ پر روانہ ہوئی اور 26 اپریل 2021ء کو صبح 11 بج کر 25 منٹ پر مہاراشٹر میں کلمبولی پہنچی۔آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے تیز رفتار نقل و حمل کی غرض سے ایک گرین کوریڈور کا انتظام کیا گیا ہے۔ملک بھر میں کووڈ-19کے مریضوں کے علاج کے لئے ریلویز کی وزارت کے ذریعے آکسیجن اپکسپریس ٹرینیں چلاکر میڈیکل آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں 860کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔اِن ٹینکروں میں جو اِن ٹرینوں پر لدے ہوئے ہیں، تقریباً 44 ٹن لیکویڈ میڈیکل آکسیجن لے جائی جارہی ہے۔آکسیجن ایکسپریس کی بلا رُکاوٹ آمدو رفت کے لئے کلمبولی کے مال گودام میں تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔آکسیجن ایکسپریس نے ہاپا سے کلمبولی تک اپنا سفر ورمگام ، احمد آباد، ودودرا، سورت، وسئی روڈ اور بھیونڈی روڈ سے ہوتے ہوئے، تمام حفاظتی اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے طے کیا۔یہ آکسیجن ٹینکرز میسرز ریلائنس انڈسٹریز، جام نگر کی طرف سے سپلائی کئے گئے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/001HAUM.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0021L8Z.jpg

 

اب تک ریلویز نے ناگپور سے ناسک اور لکھنؤ سے بوکارو کا سفر طے کرتے ہوئے ممبئی سے وِزاگ اور واپس ممبئی کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلائی ہے اور 25 اپریل 2021ء تک تقریباً 150 ٹن لیکویڈ آکسیجن اس کے ذریعے پہنچائی جاچکی ہے۔ملک کے بہت سے حصوں تک جانے کےلئے مزید آکسیجن ایکسپریس چلائی جارہی ہیں اور کچھ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0037600.jpg

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(27.04.2021)

(U: 3990)




(Release ID: 1714285) Visitor Counter : 155