وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے ہیلی کاپٹر کے انجن میں استعمال کے لئے سنگل کرسٹل بلیڈ تیار کئے

Posted On: 26 APR 2021 4:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26/اپریل2021 ۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے سنگل کرسٹل بلیڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو اس کے ہیلی کاپٹر انجن اپلی کیشن سے متعلق دیسی ہیلی کاپٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایک جزو کے طور پر ایسے 60 بلیڈ سپلائی کئے ہیں۔ یہ ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیباریٹری (ڈی ایم آر ایل) کے ذریعہ شروع کئے گئے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ ڈی ایم آر ایل، ڈی آر ڈی او کا ایک پریمیم لیب ہےجس کا قیام نیکل پر مبنی سپر الائے کا استعمال کرتے ہوئے پانچ جوڑے (300) سنگل کرسٹل ہائی پریشر ٹربائن (ایچ پی ٹی) بلیڈس کی تیاری کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ باقی چار سیٹ کی سپلائی بعد میں مکمل کی جائے گی۔

اسٹریٹیجک اور دفاعی کاموں میں استعمال میں لائے جانے والے ہیلی کاپٹروں کے لئے مربوط اور طاقتور ایرو- انجنوں کی ضرورت پڑتی ہے، تاکہ وہ انتہائی درجے کے نامساعد حالات میں بھی بھروسے کے لائق کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے پیچیدہ شکل و صورت اور جیومیٹری والے جدید ترین نوعیت کے کرسٹل بلیڈس نیکل پر مبنی سپر الائے سے تیار کئے جاتے ہیں، جو آپریشن اور استعمال کے دوران انتہائی درجے کے درجہ حرارت کو برداشت کرسکنے کے اہل ہوتے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور روس جیسے دنیا کے بہت کم ممالک ایسے ہیں جو ایسے سنگل کرسٹل (ایس ایکس) کمپونینٹس ڈیزائن اور تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ڈی ایم آر ایل نے اس کام کو، اس سے قبل ایک ایرو- انجن پروجیکٹ کے لئے ایسی ٹیکنالوجی فروغ دینے کے دوران حاصل کی گئی اپنی مہارت کی بنیاد پر، اپنے ہاتھ میں لیا۔ ان بلیڈس کو حقیقت کی شکل دینے سے متعلق مکمل ویکیوم انویسٹمنٹ کاسٹنگ پروسیس ڈی ایم آر ایل میں ہی انجام دیا گیا، جس میں ڈائی ڈیزائن، ویکس پیٹرننگ، سیرامک مولڈنگ، کل پرزوں کی ایکچول کاسٹنگ، نان ڈسٹرکٹیو ایویلیوشن (این ڈی ای)، ہیٹ ٹریٹمنٹ اور ڈائمنشنل میزرمنٹ شامل ہیں۔

مضبوط سیریمک ماؤلڈس کی تیاری کے لئے خصوصی سیریمک کمپوزیشن کو تیار کرنا پڑا، جو کاسٹنگ آپریشن کے دوران 1500 ڈگری سیلسیس اور اس کے اوپر لیکویڈ سی ایم ایس ایکس-4 الائے کے میٹالاسٹیٹک دباؤ کو برداشت کرسکے۔ مطلوبہ ٹمپریچر ریڈینٹ کے چیلنج کو برقرار رکھنے کا کام کاسٹنگ پیرامیٹرس کو بلندترین  سطح تک لے جاکر انجام دیا گیا۔ سرکار مائیکرو اسٹرکچر اور میکنیکل پراپرٹیز کے حصول کے لئے کمپلیکس سی ایم ایس ایکس-4 سپر الائے کی خاطر ایک ملٹی- اسٹیپ ویکیوم سالیوشنائزنگ ہیٹ ٹریٹمنٹ شیڈیول بھی قائم کیا گیا۔ مزید برآں بلیڈ کے لئے ایک سخت نان- ڈسٹریکٹیو ایویلیوشن (این ڈی ای) طریقہ کار کو بھی اپنایا گیا، تاکہ اس کے کرسٹلوگرافک اورینٹیشنس کا تعین کیا جاسکے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، ایچ اے ایل اور اس انتہائی اہمیت کی حامل ٹیکنالوجی کے فروغ میں شامل صنعت کو مبارکباد دی ہے۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش  ریڈی  نے مبارکباد دی اور اس انتہائی اہم ٹیکنالوجی کو دیسی سطح پر فروغ دینے میں شامل حال کوششوں کی ستائش کی۔

ہیلی کاپٹر انجن اپلی کیشن کے لئے سنگل کرسٹل بلیڈس

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3973

26.04.2021



(Release ID: 1714239) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi