وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے جزائری علاقوں میں آکسیجن ایکسپریس تعینات کی

Posted On: 25 APR 2021 6:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍اپریل2021:

کووڈ-19 کے خلاف قومی پیمانے پر جنگ کے ایک حصے کے طورپر کوچی کی جنوبی بحری کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے تحت ہندوستانی بحریہ کے جہاز آکسیجن ایکسپریس مشن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ(یو ٹی ایل)کی مقامی انتظامیہ کو مدد فراہم کرنا ہے۔آج 25 اپریل 2021ء کی صبح میں کوچی میں متعین آئی این ایس شاردا نے یوٹی ایل کی راجدھانی کوارتی کے لئے ضروری طبی سامان کی منتقلی کا کام شروع کردیا۔منتقل کئے جانے والے سامان کے ذخیرے میں 35 آکسیجن سیلنڈرز، ریپڈ اینٹی جین ڈیٹکشن ٹیسٹ(آر اے ڈی ٹی) کِٹس، ذاتی حفاظتی آلات(پی پی ای)، ماسک اور دیگر اشیاء جو کووڈ-19 وباء کے خلاف مزاحمت میں کارآمد ہیں، شامل ہیں۔ان ذخیروں کی منتقلی کا کام آئی این ایس دویپ رکشک کے تعاون سے  کوارتی میں شروع کیاگیا۔ اس کے بعد یہ جہاز اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے منی کوئے جزیرے پر پہنچا، جہاں اس سے آکسیجن سیلنڈر اور دیگر طبی سامان اُتارا گیا۔

اس کے علاوہ،ان جزیروں سے41خالی آکسیجن سیلنڈر ہندوستانی بحریہ کے کرائے پر لیے گئے جہاز، میگھنا پر لادے گئے۔اب یہ جہاز پھر سے کوچی کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں سے خالی سیلنڈروں کو رِفل کرانے کے بعد اِن کو لے کر دوبارہ سے یوٹی ایل واپس آئے گا، تاکہ آکسیجن ایکسپریس کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔لکشدیپ میں تعینات بحریہ کے آفیسر انچارج اور یوٹی ایل انتظامیہ کے آپسی تعاون کے ذریعے اِن کارروائیوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

کدمات جزیرے پر کووڈ-19 وباء کے خلاف جنگ میں شہری انتظامیہ کی مدد کرنے کی غرض سے آج صبح (25 اپریل 2021ء)بحریہ کی ایک ٹکڑی، جس میں ایک ڈاکٹر، دو میڈیکل اسسٹنس اور ایک اضافی ملاح شامل ہیں، کدمات پہنچی۔اس عملے کو ایس این سی، کوچی نیز آئی این ایس دویپ رکشک کوارتی سے اِن علاقوں میں تعینات کیاگیا ہے۔

ایچ کیو ایس این سی نے آئی سی یو کی سہولیات سمیت دس بستر آئی این ایچ ایس میں سنجیونی  لکشدیپ کے مریضوں کے لئے محفوظ کرلیے ہیں، تاکہ ان جزیروں میں بستروں کی جو قلت ہے، اس سے نمٹا جاسکے۔مزید برآں ، بحریہ کے ہوائی اڈے آئی این ایس گرودا کو بھی اپنی بحری ہوائی اڈوں کی سہولیات کو یو ٹی ایل کے اُن ہیلی کاپٹروں کو مدد فراہم کرنے کےلئے مستعد کردیا گیا ہے، جو مریضوں کے نقل وحمل میں مصروف ہیں۔

بحریہ کے ایئر کرافٹ یارڈ کوچی کے ذریعے اندرون ملک تیا رکئے گئے ایئر ایویکوئیشن پوڈس، جن کا مقصد ان جزیروں سے اور اس کے علاوہ دیگر بہت سے مقامت سے بھی کووڈ-19کے مریضوں کو ہوائی جہازوں کے ذریعے منتقل کرنا ہے، کو بھی ہنگامی ضرورتوں کےلئے تیار کیا جارہاہے۔

 

01.jpeg

 

02.jpeg

 

************

 

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(U: 3959)



(Release ID: 1714037) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil