وزارت دفاع

جنگی مشق 'ورون 2021'

Posted On: 24 APR 2021 8:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 24 اپریل        ہندوستانی اور فرانسیسی بحریہ کی دوطرفہ مشق ‘ورون 2021’ کا 19 واں ایڈیشن 25 سے 27 اپریل 2021 ء تک بحیرہ عرب میں منعقد کیا جا رہا  ہے۔

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے ، گائڈڈ میزائل اسٹیلتھ ڈسٹرائر آئی این ایس کولکاتہ ، گائڈڈ میزائل فریگیٹس آئی این ایس ترکش اور آئی این ایس تلوار ، فلیٹ سپورٹ شپ آئی این ایس دیپک ، سییکنگ 42 بی اور چیتک انٹیگرل ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ، ایک کلوری کلاس کی آبدوز اور پی 8 آئی لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ اس مشق میں حصہ لیں گے۔ مشق میں فرانسیسی بحریہ کی نمائندگی ایئرکرافٹ کیریئر چارلس ڈی گول ، رافیل ایم فائٹر کے ساتھ ای 2 سی ہاک وے ائیرکرافٹ اور ہیلی کاپٹر کیل من ایم اور داؤفن ہیلی کاپٹر کریں گے۔ نیز اس میں  افقی زمرے کا ایر ڈیفنس ڈسٹرائر شیولیر پال ، ایکویٹائن کلاس ملٹی مشن فریگیٹ ایف این ایس پرووینس کے ساتھ ایک کیل مین ایم ہیلی کاپٹر اور کمانڈ اینڈ سپلائی والاجنگی طیارہ شامل ہے۔اس مہم کی قیادت ہندوستان کی جانب سے ریئر ایڈمرل اجے کوچر ،بحریہ میڈل ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کریں گے ، جبکہ فرانسیسی ٹیم کی قیادت ریئر ایڈمرل مارک آسڈیٹ ، کمانڈر ٹاسک فورس 473 کریں گے۔

تین روزہ جنگی  مشق  کے دوران سمندر میں اعلی سطحی بحری مہمات کو دیکھا جا سکے گا، جن میں جدید ترین ایر ڈیفنس اور اورآبدوز مخالف مشقیں ، انٹینس فکسڈ اور روٹری ونگ فلائنگ آپریشن، منصوبہ جاتی جنگی تدبیریں ، سطح اور ہوا میں اسلحہ سے فائرنگ ، بیچ راستے میں بحالی اور دیگر سمندری سکیورٹی آپریشن شامل ہیں۔ دونوں بحریہ کی اکائیاں ایک مربوط قوت کی حیثیت سے اپنی جنگی  مہارتوں کو فروغ دینے اورانہیں بہتر بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گی جس سے سمندری علاقے میں امن ، سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

'ورون – 21 جنگی مشق  کے اختتام پر ، جمع شدہ بہتر روایات  کو مستحکم کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے گائڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس ترکش 28 اپریل سے یکم مئی 2021 تک فرانسیسی بحریہ کے کیریئر اسٹرائیک گروپ(سی ایس جی) کے ساتھ مشق جاری رکھیں گے۔ اس عرصے میں یہ  جہاز فرانسیسی سی ایس جی کے ساتھ ایڈوانسڈ سرفیس ، اینٹی سب میرین اورایر ڈیفنس کارروائیوں میں حصہ لے گا۔

ورون – 21 میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی دونوں ملکو کی بحریہ  کے مابین ہم آہنگی ، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی سطح میں ہوئے  اضافہ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ یہ مشق دونوں بحریہ کے مابین  مشترکہ اقدار کو فروغ دیتے ہیں نیز سمندری آزادی اور ایک آزادانہ اور جامع ہند بحر الکاہل اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں وابستگی کو یقینی بناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Charles_de_Gaulle_0015JVT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSKalvariT90K.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3946

 


(Release ID: 1713920) Visitor Counter : 270


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi