امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر ضلعے میں کولاواڈہ کے مقام پر کووڈ کے لیے مخصوص اسپتال میں 280 پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا
اس پلانٹ سے آکسیجن سلینڈروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ایک منٹ میں 280 لیٹر آکسیجن فراہم کرائی جائے گی
پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس میں مرکزی حکومت نے گجرات میں گیارہ نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹس قائم کرنے کی منظوری دی ہے
Posted On:
24 APR 2021 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 اپریل ، 2021/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر ضلعے میں کولاواڈہ کے مقام پر کووڈ نامزد اسپتال میں 280 پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ آکسیجن پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کولاواڈہ میں 66 مریضوں کا علاج جاری ہے ، جنہیں آج سے آکسیجن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس پلانٹ سے مریضوں کو ایک منٹ میں 280 لیٹر آکسیجن فراہم ہوگی۔ اس کے علاوہ آکسیجن سلینڈرز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس میں مرکزی حکومت نے گجرات میں 11 نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹس قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ آکسیجن پلانٹس وزیراعظم کے نگہداشت کے فنڈ سے آکسیجن فراہم کرنےکی اسکیم کے تحت قائم کیے جائیں گے۔ ان پلانٹس کو جلد ہی شروع کر دیا جائے گا اور یہاں تیار کی جانے والی اضافی آکسیجن کو دوسری ریاستوں میں پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ایک صنعتی ریاست ہے جہاں اور زیادہ آکسیجن پیدا کی جا رہی ہے جس سے دیگر ریاستوں کو مدد ملے گی۔
گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی اور نائب وزیراعلیٰ جناب نتن پٹیل کو اُن کے پارلیمانی حلقے میں دیہی شہریوں کو خدمات فراہم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے جو محنت کی ہے اس کی بنیاد پر انہیں اعتماد ہے کہ اس دوسری لہر میں بھی ہم کورونا کو ہرا دیں گے اور گجرات کے عوام کو عالمی وبا سے باہر نکال کر ان کا تحفظ کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 600 آئی سی یو بستروں سے لیس ، 1200 بستروں والا اسپتال گاندھی نگر میں ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں جلد کام کرنے لگے گا جس میں ٹاٹا سنز اور ڈی آر ڈی او نے اشتراک کیا ہے۔
گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی ، نائب وزیر اعلیٰ جناب نتین پٹیل اور گاندھی نگر ضلعے کے سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
24.04.2021
U –3937
(Release ID: 1713892)
Visitor Counter : 212