وزارت دفاع

اے ایف ایم ایس نے کووڈ – 19 کیسز میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کے لیے دلی میں ایس وی پی کووڈ اسپتال میں اضافی صحت پیشہ وروں کو تعینا ت کیا

Posted On: 24 APR 2021 11:51AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 اپریل ، 2021 / مسلح فوجوں کی میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس ) نےکووڈ – 19 کیسوں میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کے لیے دلی کے سردار ولبھ بھائی پٹیل (ایس وی پی) کووڈ اسپتال میں ماہرین ، سپر اسپیشلسٹ اور نیم طبی عملے سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کیا۔

2020 میں 294 ڈاکٹروں اور صحت کارکنوں  کے مقابلے 2021 میں 378 کو کام پر لگایا گیا۔ ان میں 2021 میں 164 ڈاکٹرس بھی شامل ہیں جبکہ 2020 میں ان ڈاکٹرس کی تعداد 132 تھی۔ پچھلے سال محض 18 اسپیشلسٹ کو کام پر لگایا گیا تھا، جبکہ اس سال 43 اسپیشلسٹ اور 17 سپر اسپیشلسٹ پر لگایا گیاتھا۔

 

صحت سے متعلق پیشہ ور

2020

2021

ڈاکٹرس

ایم اوز

اسپیشلسٹ

سپر اسپیشلسٹ

 

114

18

کوئی نہیں

 

104

43

17

نیم طبی عملہ

162

214

کل عملہ

294

378

 

 اس سال افرادی قوت کو محض تین دن کے مختصر وقت میں کام پر لگایا گیا۔ اس سال 19 اپریل 2021 کو جب یہ اسپتال جس میں 250 بستروں کی سہولت ہے دوبارہ کھولا گیا سبھی 250 بستر دو گھنٹے کے اندر اندر بھر گئے۔ یہ سبھی مریض تشویشناک حالت والے مریض میں تھے اور آکسیجن پر منحصر  تھے۔ جن مریضوں کو اس بار داخلہ دیا گیا ان کی تعداد 85 فیصد سے زیادہ تھی (پچھلے سال کی بدترین صورتحال کے مقابلے 8 گنا زیادہ)۔

 

**************

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

24.04.2021

U –3928



(Release ID: 1713891) Visitor Counter : 146