وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کووڈ-19 کے دوران کی جا رہی راحت کی کوششیں
Posted On:
24 APR 2021 5:07PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ نے کووڈ-19 کے دوران راحت پہنچانے میں اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے محاذ سنبھال رکھا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کا ایک سی-17 طیارہ 24 اپریل، 2021 کو علی الصبح 2 بجے سنگاپور کے چانگی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے لیے ہنڈن ایئربیس سے روانہ ہوا۔ یہ طیارہ صبح 07 بج کر 45 منٹ پر سنگاپور پہنچا۔ 4 خالی کرائیوجینک آکسیجن کنٹینر لوڈ کرنے کے بعد، یہ طیارہ سنگاپور سے نکل چکا ہے اور ان کنٹینروں کو پاناگڑھ ایئر بیس پر اتارنے کے لیے ہوائی راستے پر ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کا ایک اور سی-17 طیارہ ہنڈن ایئربیس سے صبح 08.00 بجے پونہ ایئربیس کے لیے روانہ ہوا۔ طیارہ صبح 10.00 بجے پونہ پہنچا۔ 2 خالی کرائیوجینک آکسیجن کنٹینر ٹرکوں کو طیارہ پر لادا گیا تھا، جس نے بعد میں جام نگر ایئربیس کے لیے پرواز بھری۔ وہی سی-17 طیارہ فی الحال پونہ سے جام نگر تک اپنے دوسرے دور کی پرواز پر ہے، جس میں 2 اور خالی کنٹینر ہیں۔
اس سے پہلے ایک دیگر سی-17 طیارہ نے آج دن میں دو خالی کنٹینر جودھپور سے جام نگر پہنچائے تھے۔
ہندوستانی فضائیہ کے ایک چینوک ہیلی کاپٹر اور ایک این-32 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ نے کووڈ کی جانچ سے متعلق آلات بالترتیب جموں سے لیہ اور جموں سے کرگل تک پہنچائے۔ آلات میں بائیو سیفٹی کیبنیٹ، سینٹری فیوز اور اسٹیبلائزرس شامل تھے۔ ان مشینوں کو سائنسی اور صنعتی تحقیقی کونسل (سی ایس آئی آر) کے ذریعہ بنایا گیا ہے اور اب جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کو دیا گیا۔
جیسا کہ عیاں ہے، ملک اس متعدی مرض سے لڑنے اور اسے شکست دینے کے لیے کئی بڑے قدم اٹھا رہا ہے، ہندوستانی فضائیہ بھی اس میں ایک پیشہ ور طریقے سے تمام ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے عہد کی توثیق کرتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3940
(Release ID: 1713883)
Visitor Counter : 183