نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر نے مہاویر جینتی سے قبل کی شام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
24 APR 2021 4:53PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب وینکیا نائیڈو نے آج ہم وطنوں کو مہاویر جینتی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
نائب صدر کا پیغام:
میں ’مہاویر جینتی‘ کے مقدس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھگوان مہاویر نے عدم تشدد، رحم دلی اور بلا کسی ذاتی مفاد کے اپنی تعلیمات کے ذریعہ ہم آہنگی اور انسانیت کی ترقی کا بہتر راستہ ہموار کیا۔ وہ درحقیقت ہمارے ملک میں معاشرتی اصلاح اور امن کے عظیم پیغمبروں میں سے ایک ہیں۔
یہ تہوار جین برادری کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور بھارت اور پوری دنیا میں روحانی جذبہ اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عقیدت مندوں کے ذریعہ کارِ ثواب، استونوں کا پاٹھ، رتھ میں بھگوان کا جلوس اور جین مُنیوں اور سادھویوں کے ذریعہ مذہبی پیغام اس جشن کی توجہ کا مرکز ہیں۔ لیکن کووڈ-19 عالمی وبائی مرض کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، میں اپنے تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس تہوار کو گھر پر رہتے ہوئے اور کووڈ صحت اور صفائی سے متعلق پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے منائیں۔
بھگوان مہاویر کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آئیے ہم سبھی کووڈ-19 کے خلاف مشترکہ لڑائی میں اپنے اپنے طریقے سے تعاون کریں۔ آئیے اس مقدس موقع پر ہم بھگوان مہاویر کی تعلیمات پر عمل کرنے کے اپنے عہد کو دوہرائیں اور خود کو ایک پرامن، ہم آہنگ اور مبنی بر انصاف معاشرہ کی تشکیل کے لیے وقف کریں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3939
(Release ID: 1713882)
Visitor Counter : 147