کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی میں کنٹرول روم کووڈ عالمی وبا کے دوران لازمی اشیا کی اندرون تجارت، مینوفیکچرنگ، ڈیلیوری اور لاجیسٹکس کے امور کی نگرانی کرے گا
Posted On:
23 APR 2021 6:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 اپریل2021
بھارت سرکار کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعتی اور اندرون تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافے کے پیش نظر مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے نافذ کردہ موجودہ بندشوں کی وجہ سے مختلف فریقوں کو درپیش مشکلات اور عام آدمی کو لازمی اشیا کی ڈیلیوری، مینوفیکچرنگ (تیاری) سامان کی ڈیلیوری اور نقل وحمل یعنی سامان کے لانے لے جانے کی صورتحال پر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کووڈ عالمی وبا کے دوران لازمی اشیا کی اندرون تجارت، مینوفیکچرنگ ڈیلیوری اور لاجیسٹکس کے امور کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کررہی ہے۔ اگر مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، تقسیم، ہول سیل یا ای کامرس کمپنیاں سامان کی تقسیم یا ٹرانسپورٹیشن یا وسائل کو بروئے کار لانے کے دوران مشکلات کا سامنا کرتی ہیں تو اس صورت میں وہ حسب ذیل ٹیلی فون نمبر، ای میل پر مطلع کرسکتی ہیں۔
ٹیلی فون نمبر ہے: (011) 23062383, 23062975
ای میل ہے: dpiit-controlroom[at]gov[dot]in
مذکورہ ٹیلی فون نمبرس 24 اپریل 2021 کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔ اس کنٹرول روم کے ذریعے مختلف شراکت داروں یا فریقوں کے ذریعے بتائے جانے والے امور کو متعلقہ ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
...............................................................
ش ح،ح ا، ع ر
U-3923
(Release ID: 1713699)
Visitor Counter : 156