وزارت دفاع

ملک میں تیارکردہ آئی این اے ایس323کو گوا میں اے ایل ایچ ایم کےIIIکی پہلی اکائی کی شکل میں بحریہ میں شامل کیا گیا

Posted On: 19 APR 2021 7:25PM by PIB Delhi

ملک میں تیار کردہ اے ایل ایچ، ایم کےIII ہیلی کاپٹر کی پہلی اکائی ہندوستانی بحریہ ائیراسکوارڈن (آئی این اے ایس )323 کو 19 اپریل 2021 کو آئی این ایس ہنسا گوا میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پدنایک اور وائس ایڈمرل آر ہری کمار، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ،ویسٹرن نیول کمانڈکی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ آئی این ایس 323 کو شروع کرنا سمندری یا بحری تحفظ بڑھانے اور ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک اور میل کا پتھر ثابت ہوا ہے ساتھ ہی یہ آتم نربھر بھارت کے جذبے کی ایک علامت بھی ہے۔

یہ اسکوارڈن ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کے ذریعہ تیار کردہ شکتی انجن کے ساتھ تین انتہائی جدید ملٹی رول ہیلی کاپٹر اے ایل ایچ، ایم کے III کا آپریٹ کرے گی۔اے ایل ایچ کے ایم کے IIIورژن میں سبھی گلاس کاکپٹ ہیں اور اس کا استعمال تلاش اور بچاؤ خاص کر آپریشن اور ساحلی نگرانی کے لیے کیا جائے گا۔ 16 ایئرکرافٹ کی خرید چل رہی ہے اور ان کو مرحلے وار طریقے سے بھارتی بحریہ کو سونپا جارہا ہے۔

آئی این ایس 323 کی کمان کمانڈر سمک نندی کے پاس ہے جو ایک تجربہ کار اے ایل ایچ پائلٹ ہیں۔

jam air d.jpeg

************

 

ش  ح ۔ح ا۔ ج ا

3892U-NO.



(Release ID: 1713381) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi , Punjabi