وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے صنعت کاروں کو حکومت کی حمایت کا یقین دلایا ؛صنعت کار صورتحال میں تبدیلی  کا انتظار کریں


حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی روشنی میں ہم ایک مثبت تبدیلی کی امید کرسکتے ہیں:وزیر خزانہ

Posted On: 21 APR 2021 7:59PM by PIB Delhi

مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر مملکت محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ اگلے کچھ دنوں تک کووڈ-19 وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نگاہ رکھیں ۔وزیر خزانہ نے صنعت کاروں کو حکومت کی طرف سے بھرپور مدد کا یقین بھی دلایا۔

فِکی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ قوم کے نام وزیر اعظم کے خطاب اور کووڈ-19 کے معاملات سے نمٹنے کےلئے پانچ مرحلوں والی حکمت عملی سے متعلق ٹیکہ کاری کے نئے رہنما خطوط ، جن میں جانچ، تشخیص اور علاج، کووڈ-19 کے قواعد اور ٹیکہ کاری کی وجہ سے لوگوں میں ایک یقین کا ماحول پیدا ہوگا۔

 

WhatsApp Image 2021-04-21 at 5

 

’’ان تمام اقدامات کی روشنی میں ہمیں کووڈ-19 وبا ء کی دوسری لہر کے دوران ایک مثبت تبدیلی کی امید کرنی چاہئے۔صنعت کار اس صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں اور میں چاہوں گی کہ آپ لوگ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کا نزدیکی جائزہ لیں اور ہم اس وباء سے جنگ میں صنعت کاروں کے ساتھ ہیں۔محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترقی کی رفتار کو مزید بڑھانے کے لئے بہترین راستہ کیا ہے، کیونکہ ہم سب اس ترقی کو پچھلی سہہ ماہی اور موجودہ سہہ ماہی کے دوران بھی برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔’’

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ’’میں صنعت کاروں سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ اب گلے کچھ دنوں کی صورتحال کا وہ زیادہ احتیاط سے جائزہ لیں اور پھر اس سہہ ماہی میں جو کچھ سامنے آ سکتا ہے اس کا اندازہ لگائیں۔‘‘

محترمہ سیتا رمن نے مزید بتایا کہ ہوابازی ، سفر، سیاحت اور ہوٹلز جیسے شعبوں میں کووڈ-19 وباء کے شروع سے ہی پریشانیاں پیش آرہی تھی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ’’ہم نے ہنگامی قرضوں کی ضمانتی اسکیم (ای سی جی ایل ایس2.0)میں ان شعبہ جات کے لئے توسیع کردی ہے اور میں یقین دلانا چاہوں گی کہ جس عمدگی کے ساتھ اس کی کارکردگی پچھلے سال سامنے آئی تھی ، وہی ہوابازی اور سیاحت کے شعبے میں بھی برقرار رہے گی۔‘‘

آکسیجن کی سپلائی سے  متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سپلائی کے لئے بہت باریکی سے پلاننگ کی گئی ہے اور شدید دباؤ  والی 12 ریاستوں کو  خاص طورپر نئے پرمیشن جاری کئے گئے ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں: دہلی، مہاراشٹر، اترپردیش، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ۔سپلائی کی ضلعی سطح  پر نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جائزے کے لئے جارہے ہیں اور اگلے پندرہ دن تک ان سب کارروائیوں کی نزدیکی نگرانی کی جاتی رہے گی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ’’ حکومت نے بین ریاستی آمدو رفت کےلئے آکسیجن کے ٹینکروں کو رجسٹریشن اور پرمٹس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے اور اب وہ 24 گھنٹے آمدو رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلنڈر  ریفلنگ پلانٹس ضروری نگرانی کے ساتھ ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔‘‘

دوا سازی کی صلاحیت میں اضافے  کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ جو دوائیں بہت ضروری ہیں، ان کی فراہمی کے لئے مناسب اقداما ت کئے گئے ہیں۔ہم نے ریمڈیشیویر کی تیاری کے لئے تیز رفتاری کے ساتھ منظوریاں دی ہیں۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ جیسے ہی میڈیکل آکسیجن کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے، صنعتوں کے لئے بھی آکسیجن کی ضروری سپلائی شروع کی جائے گی اس لیے کہ میڈیکل آکسیجن کی درآمدت کو اجازت دے دی گئی ہے۔

 

WhatsApp Image 2021-04-21 at 5

فکی کے صدر جناب اُدے شنکر نے کہا کہ اشیاء کی ضروری اور غیر ضروری سپلائی کے بارے میں قدر وضاحت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کئے جانے پر  مزید زور دیا، جس کو سردست مشکلات کا سامنا ہے۔

فکی کے سینئر نائب صدر جناب سنجیو مہتا نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صنعتی شعبہ حکومت کو اس کے انسانی زندگیاں اور ذریعہ معاش کے بچانے کی مہم میں بھرپور مدد دے گا۔

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(22.04.2021)

(U: 3887)


(Release ID: 1713360) Visitor Counter : 244