کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلس اور کھاد کے مرکزی وزیر نے تھوک دوا اور طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم پر منعقد ورکشاپ سے خطاب کیا

Posted On: 20 APR 2021 5:57PM by PIB Delhi

کیمیکلس اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب سدانند گوڑا نے تھوک دوا اور طبی آلات کے لیے پیداوار سے منسلک انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت منتخب درخواست گزاروں کی ورکشاپ سے ورچوئل طریقے سے خطاب کیا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، فارما سکریٹری محترمہ ایس اپرنا اور وزارت کے سینئر افسران بھی اس ورکشاپ میں شریک ہوئے۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ ملک میں ادویہ سازی اور طبی آلات کے شعبے ٹریلین ڈالر کی اقتصادیات کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی مرض نے دنیا کی توجہ بھارت کی جانب مبذول کی ہے اور اس کی صلاحیتوں کو دواؤں اور طبی آلات کے معتبر عالمی سپلائر کے طور پر شناخت بخشی ہے، جو ضرورت کے وقت اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت کو طبی آلات اور علاج اور ایک بڑا مرکز قرار دیتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ بھارت اپنی فارما مصنوعات کے ساتھ 200 سے زیادہ ممالک میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت نہ صرف ’میڈ ان انڈیا‘ اشیاء کی تعمیر کر سکتا ہے، بلکہ یہاں دنیا کے لیے بھی اشیاء تعمیر کی جا سکتی ہیں۔

مرکزی وزیر نے زور دیکر کہا کہ وبائی مرض نے ادویہ سازی کے شعبہ میں سپلائی چین کی عالمی کمزوریوں کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فارماسیوٹیکلس محکمہ نے بڑے پیمانے پر دواؤں کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے 6 برسوں میں 53 مؤثر فارماسیوٹیکل سے متعلق اے پی آئی کے شعبوں میں 6940 کروڑ روپے کے مالی بجٹ کے ساتھ پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض نے مؤثر فارماسیوٹیکل سے متعلق اے پی آئی اور اہم شروعاتی کے ایس ایم کی پیداوار میں خود کفیل بننے کے مواقع بھی مہیا کرائے ہیں، جو فارماسیوٹیکلس کی بنیادی ضروریات ہیں۔ جناب گوڑا نے کہا کہ ادویہ سازی اور طبی آلات کے شعبے کے لیے پی ایل آئی اسکیم فارما مصنوعات کی قوت برداشت اور پہنچ میں بہتری پیدا کرے گی۔

مرکزی وزیر نے ان کمپنیوں سے اپیل کی، جن کے پروجیکٹوں کو جلد از جلد اپنی پیداوار شروع کرنے کے لیے پی ایل آئی کے تحت منظوری دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلد پیداوار شروع ہوجائے گی، اتنی ہی تیزی سے بھارت گھریلو اور عالمی بازاروں کو مقابلہ جاتی قیمتوں پر فارما اور طبی آلات کا پروڈکشن مہیا کرا سکے گا۔

جناب گوڑا نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ ورکشاپ مواقع، مثالی دور اندیشی اور فائدہ مند مذاکرات کی کثرت کو اجاگر کرے گی، جو ہمیں ترقی، اختراع اور صنعت میں کامیابی کی سمت میں آگے بڑھنے کے قابل بنائے گی۔ ساتھ ہی یہ عالمی بازار میں مقابلہ آرائی کرنے کے لیے ہندوستانی فارما سیوٹیکلس اور طبی آلات لانے کے ہمارے ہدف کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

جناب امیتابھ کانت نے کہا، ’’پی ایل آئی اسکیم سے ہندوستانی مینوفیکچررز کو عالمی سطح پر مقابلہ آرا بنانے کی امید ہے؛ خاص طور سے اہل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اس سے سرمایہ کاری راغب ہوگی؛ اتنا ہی نہیں، مہارت کو یقینی بنانا؛ پیمانے کی اقتصادیات بنانا؛ برآمدات میں اضافہ؛ اور اس سے بھارت کو عالمی سپلائی چین کا ایک اٹوٹ حصہ بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U:3870

 


(Release ID: 1713210) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada