ریلوے کی وزارت
آکسیجن لانے کیلئے پہلی آکسیجن ایکسپریس ممبئی سے وشاکھا پٹنم کیلئے روانہ
رو-رو خدمات کے تحت کلمبولی سے 7 خالی ٹینکروں کو وشاکھاپٹنم لے جایا گیا، جہاں سے رقیق طبی آکسیجن لوڈ کیا جائے گا
کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے ریلوے نے آکسیجن ایکسپریس چلانے کی تیاری کی ہے
Posted On:
19 APR 2021 10:10PM by PIB Delhi
کووڈ-19 کیخلاف لڑائی کے پیش نظر بھارتی ریلوے نے آکسیجن ایکسپریس چلانے کی تیار کی ہے۔
ممبئی ڈویژن نے راتوں رات، 24 گھنٹے کے اندر کلمبولی مال گودام پر فلیٹ ویگنوں سے ؍میں ٹینکروں کی لوڈنگ ؍ اَن لوڈنگ کی سہولت کیلئے ایک ریمپ تیار کیا ہے۔ سات خالی ٹینکروں کے ساتھ رو-رو خدمات وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کیلئے کلمبولی مال گودام سے رات 8 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوئی۔ یہ ٹرین وسئی روڈ، جلگاؤں، ناگپور، رائے پور جنکشن سے ہوتے ہوئےمشرقی ساحلی ریلوے زون میں وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ جائے گی، جہاں رقیق طبی آکسیجن لوڈ کیا جائے گا۔
گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران بھی ریلوے نے ضروری اشیا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا تھا اور سپلائی چین کو برقرار رکھا تھااور ہنگامی صورتحال میں بھی ملک کیلئے خدمات کو جاری رکھا۔
یہ غور کرنے والی بات ہے کہ آکسیجن پہنچانے کیلئے مختلف ریاستوں کی درخواست پر ریلوے کی وزارت نے رقیق آکسیجن کے نقل و حمل کیلئے امکانات تلاش کئے اور ٹرائل رن شروع کیا۔
*************
ش ح ۔ ک ا
U. No. 3837
(Release ID: 1712830)
Visitor Counter : 170