دیہی ترقیات کی وزارت

سماجی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے ذریعہ بہترین طور طریقے ساجھا کرنا

Posted On: 13 APR 2021 7:13PM by PIB Delhi

انڈیا @75 آزادی کا مہوتسو ایک 75۔ہفتے طویل تقریب ہے جس کا وزیر اعظم نریندرمودی نے 12 مارچ 2021 کو آغاز کیا تھا۔ اس مہوتسو کے حصے کے طور پر دین دیال انتیودیا یوجنا کے تحت دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعہ دیہی ذریعہ معاش سے متعلق قومی مشن (Day-NRLM) کا نفاذ کیا جارہا ہے ۔ جس کے تحت تمام ریاستوں نے 22 مارچ سے 28 مارچ 2021 تک Day-NRLM کے تحت گاؤں کی تنظیموں اور کلسٹر کی سطح کی فیڈریشنوں کے سماجی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے ذریعہ صنفی اقدامات پر عمل درآمد میں بہترین طور طریقوں اور تجربات ساجھا کرنے کی غرض سے ورچوئل طور پر اجلاس منعقد کئے ہیں۔ دیہی خواتین نے بہت سے ترغیبی تجربات سے آگاہ کیا۔ جہاں وہ اپنی برادری کے اداروں کی مدد کے ساتھ ، صنف سے متعلق مسائل پر قابو پانے اور ان کے حقوق اور استحقاق تک رسائی حاصل کرنے میں خواتین کی مدد کرسکی ہیں۔انہوں نے جنس سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والی متاثرہ خواتین کی مدد کرنے کی غرض سے قائم ادارہ جاتی نظام کے بارے میں بھی بات کی۔

30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ورچوئل سیشنز کا انعقاد کیا ہے اور تمام ریاستوں میں کل 86.539 شرکا نے اس تقریب میں شرکت کی۔گاؤں اور کلسٹر کی سطح کے سماجی ایکشن کمیٹی (ایس اے سی) کے ارکان کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ریسورس پرسن ، ریاستوں کے عملے کے ارکان ،ضلع اور بلاک مشن کی انتظامات سے متعلق شاخوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔ ورچوئل سیشنز کے دوران وہ وسیع امور درج ذیل ہیں جن پر مختلف ریاستوں میں ورچوئل سیشنز کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

1۔بالغ خواتین کی خواندگی سے متعلق ابتدائی اقدامات

2۔کم عمر شادی کی روک تھام

3۔حقوق اور استحقاق تک رسائی۔

0۔سوچھ بھارت مشن ، کنیا سمنگلا یوجنا،پردھان منتری جیون جیوتی اور پردھان منتری جیون سرکشا بیما یوجنا جیسی سرکاری اسکیموں کے ساتھ تال میل ۔

4۔جہیزسے متعلق موت کی شکار خاتون کے اہل خانہ کے انصاف کیلئے صنف پر مبنی تشدد سے متعلق مہم۔

5۔شراب مخالف اقدامات۔

6بچوں خاص طور پر بچیوں کی اسکولوں میں تعلیم برقرار رکھنا۔

7۔خواتین کی صحت اور حفاظت۔

8۔اسکولوں میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے علیحدہ علیحدہ بیت الخلاء

9۔اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی نگرانی۔

10۔کام کی جگہوں پر لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جانا اور گھریلو تشدد کے معاملے ۔

11۔ادارہ جاتی سپلائی میں کمی

12۔اجرتوں میں  عدم مساوات

13۔خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔

14۔ضرورت مند کنبوں کو مالی امداد۔

15۔کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی اقدامات۔

16۔نو عمر افراد میں زندگی بچانے سے متعلق صلاحیتوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں تربیت فراہم کرنا۔

17۔مشکلات سے دوچار خواتین کو ذریعہ معاش فراہم کرنا۔

18۔آبروریزی کے شکار بچوں کی مدد۔

19۔خواتین کے ذریعہ معاش کا فروغ۔

20۔خواتین سے متعلق قوانین کے بارے میں بیداری۔

21۔مادہ جنین کشی جیسے حساس امور کیلئے بیدار ی پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیاں۔

*************

 

ش ح۔ع م ۔ م ش

U. No. 3824

 


(Release ID: 1712638) Visitor Counter : 365


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi