صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت بیداری کو جن آندولن میں بدلنے کے لئے شروع کئے گئے آیوشمان بھارت اور فلاحی مرکزوں کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے تحریک لی


اب تک 75,532صحت اور فلاحی مراکز شروع ہو چکے ہیں

وزیر اعظم جی نے نہ صرف لوگوں تک اچھی پرائمری حفظان صحت کی خدمات پہنچانے کا وژن دیکھا ، بلکہ اُسے زمین پر اُتارنے کی مہم کی بھی قیادت کی:ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 14 APR 2021 5:23PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج آیوشمان بھارت- صحت اور فلاحی مرکز (ایچ ڈبلیو سی)کو ورچوئلی طورپر شروع کرنے کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام کی صدارت کی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے بھی شرکت کی۔

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر ونود کے پال بھی ورچوئلی طورپر پروگرام میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر کے6800 سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت اور فلاحی مراکز کے آشا، اے این ایم اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسروں سمیت صحت ورکر بھی شامل ہوئے۔

 

 

اس تقریب میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال پہلے یعنی 2018ء میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں بیجا پور ضلع کے جنگلا میں پہلے آیوشمان بھارت صحت اور فلاحی مرکز کا افتتاح کیا تھا۔بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ پر ان سے تحریک لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مراکز ان کے فلسفے کے قریب ہیں، جو ہم سبھی کےلئے صحت خدمات فراہم کرنے کےلئے  سماج میں انسانی عزت، مساوات اور سماجی انصاف کےلئے تحریک دیتے ہیں۔

حفظان صحت نظام کی ریڑھ کی ہڈی کے طورپر ایچ ڈبلیو سی کے رول پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس نہ صرف ایک وژن تھا، بلکہ انہوں نے اسے زمین پر اتارنے کی بھی قیادت کی اور مزید بتایا کہ یہ قدم سواستھ کو جن آندولن کی شکل میں بدلنے میں اہم ثابت ہوگا۔ عالمی وباء کے باوجود بھارت میں اب تک 75,532صحت اور فلاحی مراکز کام کرنے لگے ہیں اور دسمبر 2022ء تک ڈیڑھ لاکھ صحت اور فلافی مراکز کام کرنے لگیں گے۔خواتین اس تحریک قیادت کررہی ہیں، کیونکہ سبھی فرنٹ لائن صحت ورکرز، آشا ورکرز اور اے این ایم  میں خواتین شامل ہیں۔13اپریل 2021ء تک 23.8کروڑ سے زیادہ خواتین نے ان سینٹروں میں دیکھ بھال سے متعلق کام کاج سنبھالا،جس میں 44.24کروڑ سے زیادہ کی اضافہ دیکھا گیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس موقع پر مرکزی وزارت صحت اور ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت کے افسروں کو صحت اور فلاحی مراکز کا دورہ کرنے کے لئے کہا، جہاں جاکر وہ وہاں کے کام کاج کا سیدھے طورپر جائزہ لے سکیں اور ان کی اڑچنوں اور خامیوں کو دور کرنے کی سمت میں کام کرسکیں۔انہوں نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے قائم کئے گئے بہترین طور طریقوں سے سیکھ کر اس تحریک کو مضبوط کرنے کےلئے نئے ماڈلوں کے بیچ مقابلے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے اب تک صحت اور فلاحی مرکز کے پروگرام کی حصولیابیو ں کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام شہریوں کی مجموعی صحت کےلئے حکومت کے عزم کے بارے میں بھی بات کی ، جو صحت شعبے کے لئے بجٹ ایلوکیشن میں دکھائی دیتا ہے۔اس سال کے لئے صحت بجٹ میں 137فیصد کے غیر معمولی اضافہ ہوا ، یعنی 22,3,846کروڑ روپے اس شعبے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔اس میں کووڈ-19 ویکسین کے لئے 35,000کرو ڑروپے شامل ہیں۔اگلے پانچ سال میں لگ بھگ 64,180کروڑ روپے کے تخمینہ کے ساتھ پردھان منتری آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا (پی ایم اے ایس بی وائی)پرائمری ، سیکنڈری اور تیسری حفظان صحت نظام کی صلاحیت کو فروغ دے گا اور موجودہ قومی اداروں کو مضبوط کرے گا اور موجودہ اداروں کی تعمیر ہوسکے گی اور نئے ادارے تشکیل ہوسکیں گے۔پردھان منتری آتم نر بھر سوستھ بھارت یوجناکے تحت 17,788دیہی اور 11024شہری صحت اور فلاحی مراکز کو امداد فراہم کی جائے گی، جو بنیادی ڈھانچے کی کمی کے فاصلے کو پورا کرے گی اور شہری علاقوں میں غیر مرکوزیت والے پرائمری ہیلتھ کیئر یونٹوں کو باصلاحیت بنائے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پرائمری ہیلتھ کیئرسطح پر کامن ایمرجنسی برن اور ٹراما کے بندوبست کےلئے آپریشنل رہنما خطوط ایچ ڈبلیو سی میں صلاح و مشورہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کے لئے آپریشنل گائیڈلائنز ایچ ڈبلیو سی میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے آپریشنل گائیڈ لائنز ایچ ڈبلیو سی میں 12 سروسز پر پوسٹر اور رورل ہیلتھ اسٹیکس 20-2019(مارچ 2020) تک جاری کی۔آج مرکزی وزیر نے ایک ایچ ڈبلیو سی پورٹل کا بھی افتتاح کیا، جو ایچ ڈبلیو سی میں فراہم کی جارہی خدمات پر سود مند جانکاری فراہم کرنے کےلئے ایک پبلک انٹر فیس فراہم کرتا ہے۔

 

 

19 ریاستوں ، پنجاب،مہاراشٹر، اروناچل پردیش، گجرات، کرناٹک، چھتیس گڑھ، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، سکم، میگھالیہ، ناگالینڈ، ہماچل پردیش، تلنگانہ، میوزم ، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، آسام، گوا ، منی پور اور پانچ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری، چنڈی گڑھ، دمن اور نگر حویلی، دمن اور دیو، انڈومان نکوبار جزائر کو سال 21-2020ء کے لئے اپنے 100 فیصد نشانے حاصل کرنے کے لئے اعجاز دیا گیا۔

 

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

 

(19.04.2021)

(U: 3823)



(Release ID: 1712637) Visitor Counter : 201