سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

قومی موسمیاتی کے خطرے کی تشخیص  کی رپورٹ نے 8مشرقی ریاستوں کو موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے سب سے زیادہ حساس تسلیم کیا


تعداد اور شدت دونوں لحاظ سے انتہائی اہم واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے: ڈی ایس ٹی سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما

آب و ہوا کے خطرات کا اندازہ لگانے کی سمت میں پہلا قدم: موسمیاتی تبدیلی پروگرام کے سربراہ  ڈاکٹر اکھلیش گپتا

Posted On: 17 APR 2021 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 17 اپریل        آج جاری کردہ قومی موسمیاتی کے خطرے سے متعلق جائزہ رپورٹ میں جھارکھنڈ ، میزورم ، اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ ، آسام ، بہار ، اروناچل پردیش ، اور مغربی بنگال کی نشاندہی ایسی ریاستوں کے طور پر کی گئی ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے نقطہ نظر سے سب سے زیادہ حساس ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے زیادہ تر مشرقی حصے میں  واقع  ان ریاستوں میں موزوں مداخلت کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان میں موافقت سے متعلق منصوبہ کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے موسمیاتی خطرات (کلائمٹ ولنریبلیٹی اسسمنٹ فار ایڈپٹشن پلاننگ اِن انڈیا یوزنگ اے کامن فریم ورک ) کے عنوان سے جاری اس رپورٹ کو ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما کے ذریعہ جاری کیا گیا ۔ اس رپورٹ میں موجودہ موسمیاتی خطرات کے اہم عوامل کے لحاظ سے ہندوستان کے سب سے زیادہ حساس ریاستوں اور اضلاع کی شناخت کی گئی ہے۔

ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس( آئی آئی ایس سی) کے سبکدوش پروفیسر این ایچ رویندر ناتھ ،جنہوں نے اس موضوع کو آگے بڑھایا ہے ، نے بتایا کہ اس رپورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے نقطہ نظر سے سب سے حساس ریاستوں، اضلاع اور پنچایتوں کی شناخت کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہے اور یہ موافقت سے متعلق سرمایہ کاری اور موافقت پروگراموں کو فروغ دینے اور اس پر عملدر آمد کو ترجیح دینے میں ملے گی۔

آئی آئی ٹی منڈی کے ڈائریکٹر ، پروفیسر اجیت کمار چترویدی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈائریکٹر ٹی جی سیتارامن نے امید ظاہر کی ہے کہ موسمیات کو بچانے کی کاروائی شروع کرنے کے لیے ریاستوں کی طرف سے  اس رپورٹ پر توجہ دی جائے گی۔

تفصیلی رپورٹ کے لیے دیکھیں :

https://dst.gov.in/sites/default/files/Full%20Report%20%281%29.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O2BS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YTR5.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3604

 

 



(Release ID: 1712587) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi