وزارت سیاحت

حال ہی میں سری نگر میں منعقدہ  سیاحت کے فروغ کی ایک بڑی تقریب  ’کشمیر کے امکانات  سے استفادہ: جنت میں ایک اور دن‘ میں جموں و کشمیر کے سیاحتی امکانات   کو پُرزور  طریقے سے  واضح کیا گیا


تقریب میں تمام متعلقین نے اس بات پر غور و خوض کیا کہ  گھریلو سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے بہترین ٹورزم پروڈکٹس  کی نمائش کے لئے  کیا حکمت عملی اخیتار کی جائے

Posted On: 18 APR 2021 12:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18   اپریل 2021،           جموں و کشمیر  کے مختلف سیاحتی امکانات کو فروغ دینے کے لئے اور مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر میں ٹریول، سیاحت اور مہمان نوازی  کے  مختلف مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے  حکومت ہند کی  سیاحت کی وزارت   اور  حکومت جموں و کشمیر کے  سیاحت کے محکمے نے  فکی (نالج پارٹنر) اور آئی جی ٹی اے  کے تعاون سے  سری نگر میں حال ہی میں ایک منفرد نیٹ ورکنگ پلیٹ  ’کشمیر کے امکانات  سے استفادہ: جنت میں ایک اور دن کا انعقاد کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے لفیٹننٹ گورنر  جناب منوج سنہا اور  سیاحت  و ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے  تقریب کا افتتاح کیا ورچوول طریقے سے تقریب  میں مندوبین سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا مقصد  تفریح ، ایڈونچر ، ایکو، شادی، فلموں، اور ایم آئی سی ای ٹورزم کے  ایک مقام کے طور پر  جموں و کشمیر کی سیاحت  کو فروغ دینا اور  مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر  کے  حیرت انگیز  ٹورزم پروڈکٹس کی نمائش کرنا ہے۔ حکومت ہند کے  سکریٹری ٹورزم  جناب اروند سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر  جناب بصیر خان، حکومت  جموں و کشمیر کے سکریٹری ٹورزم جناب سرمد حفیظ، وزارت سیاحت کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل  محترمہ روپیندر برار اور دیگر سینئر افسران بھی افتتاحی اجلاس میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YTTC.jpg

 

تقریب میں ٹریول سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ممتاز شخصیتوں ، اس کے صنعت کے متعلقین اور کشمیر  اور بھارت کے مختلف حصوں کے  پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PBGA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/33ODNK.jpg

 

جموں  و کشمیر کی ٹریول ، سیاحت اور مہمان نوازی کے صنعت کے  اہم متعلقین اور   سری نگر میں   باقی بھارت کے  نمائندوں کے درمیان   ون ٹو ون، بی ٹو بی میٹنگوں کی ایک خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان میٹنگوں میں  مقامی ٹور آپریٹروں ، ہوٹل کا کاروبار کرنے والوں ہاؤس بوٹ مالکوں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں  اور  کشمیر کے  ٹریول سیاحت اور مہمان نوازی کے  دیگر کلیدی متعلقین نے  فروخت کنندگان کے طور پر شرکت کی۔ خریداروں میں   بھارت کے مختلف حصوں کے  اعلی سطحی ٹور آپریٹر ، ڈی ایم سی، فلمی شخصیات، ایکو ٹورازم اسپیشلسٹ شامل ہیں۔

افتتاحی اجلاس کے دوران حاضرین سے ورچوول طریقے سے خطاب کرتے ہوئے جناب منوج سنہا نے   کہا کہ  فلم سازوں کو راغب کرنے اور خطے کو   فلم شوٹنگ کے ایک ہاٹ اسپاٹ کے طور پر فروغ دینے کے لئے مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر ایک فلم شوٹنگ سے  متعلق  ایک نئی پالیسی  تیار کی جائے گی۔

سیاحت و ثقافت کے  وزیر مملکت آزادانہ چارج  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ دفعہ 370  منسوخ کئے جانے اور  اس کے بعد کے ترقیاتی کاموں سے  خطے میں  سیاحوں کی آمد کو  بہت فروغ ملا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BKEF.jpg

 

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر  جناب بصیر  خان نے اس  موقع  پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دیکھنا بہت حوصلہ افزا ہے کہ  لاک ڈاؤن کے بعد   مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ ہواہے اور آئندہ تین چار ماہ کے دوران موسم گرما میں  یہاں اور زیادہ سیاحوں کے آنے کی توقع ہے۔

سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ  جموں و کشمیر کی سیاحت کو نئی زندگی دینے کے لئے  ہر  طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔  جموں و کشمیر   کے سیاحت کے سکریٹری جناب سرمد حفیظ نے  اس موقع پر  خطے کے  چند تاریخی سیاحتی مقامات  اور ان کی اہمیت کا ذکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050VX6.jpg

مکمل کے اجلاس کے دوران  میں  ’کشمیر کو  پسندیدہ سیاحتی مقام  کے طور پر  اگلی سطح تک لے جانا‘ کے بارے میں ماہرین نے  عالمی وبا کے بعد  خطے میں سیاحوں کی  تعداد میں اضافے کی مختلف  حکمت علمیوں پر غور کیا۔ دوسرے اجلاس میں  ’کشمیر میں  سرگرمیوں میں اضافہ کرنا، کے بارے میں  پینل نے   کشمیر میں شادی،  ایم آئی سی ای اور فلم ٹورزم کے امکان پر غور کیا ، ’کشمیر کے مختلف سیاحتی پروڈکٹ  کی نمائش ‘ کے بارے میں ماہرین نے  ثقافت، وراثت، فلم تفریح  اور   گولف ٹورزم کے امکانات پر غور کیا  اور ’ وازوان، زعفران اور شکارہ- جاری ہے...‘ کے اجلاس میں ماہرین نے  کہا کہ کشمیر کو  غیر ملکی سیاحوں کے لئے  ’ممنوعہ علاقہ‘ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔

کشمیر کی  کھانا پکانے کے فن سے متعلق وراثت کو فروغ دینے کے لئے  سیاحت کی وزارت نے  ماسٹر شیف  انڈیا کے  ونر  شیف پنکج بھدوریا  اور شیف رنویر برار  کی لائیو کوکنگ کلاسوں کا انعقاد کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008KOG5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0099S8S.jpg

 

کانفرنس کے مقام پر کشمیر لباسوں، ایمبراڈری اور پکوان  کی ایک نمائش  کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی  مندوبین کو  شکارے اور بوٹ میں  ڈل جھیل  میں سیر بھی کرائی گئی۔  اس کے بعد  ڈل جھیل میں  خوبصور لیزر شو اور  میوزیکل فاؤنٹین   کا اہتمام  کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010N2MP.jpg

کشمیر میں  ٹیولپ گارڈن  ایک منفرد سیاحتی مقام ہے، جس کو کئی بالی وڈ فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے اور  یہ دنیا بھر کے  ٹورسٹوں کو راغب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن  ہے جو کہ تقریباً 30 ہیکٹیئر کے رقبے میں پھیلا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011EXL3.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012YIXU.jpg

 

انٹرنیشنل گولف ٹورزم کے ایک مقام کے  طور پر  کشمیر کو فروغ دینے اور  کشمیر کے  عالمی سطح کے گولف انفرا اسٹرکچر کی نمائش کے لئے  بھارت کے مختلف حصوں سے آئے  گولفرز کے  نمائندوں  اور  سری نگر کے مقامی گولفرز کے درمیان  رائل اسپرنگ گولف کورس میں  ایک گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013ADRU.jpg

ویتنام کے سفیر  عزت مآب پھام سانہہ  چاؤ  جو کہ دنیا کے کئی حصے دیکھ چکے ہیں ،نے دنیا کے دیگر  خوبصورت قدرتی مقامات سے کشمیر کا موازنہ کیا  جن میں کناڈا، سوئٹزر لینڈ اور  یوروپ کے دیگر حصے شامل ہیں۔

کینیا کے ہائی کمشنر عزت مآب ولی کپکوریر بیٹ  اور ان کی اہلیہ دونوں  کورائل اسپرنگ گولف کورس  دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے  اس کو عالمی سطح کا گولف مقام قرار دیا۔

جارجیا کے سفیر  عزب مآب ارچل  گلمرگ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے اور  انہوں نے گلمرگ کے اپنے دورے کے دوران  اسکیئنگ  کا لطف بھی اٹھایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3806

                          


(Release ID: 1712570) Visitor Counter : 339


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi