کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کو اب تک بھارت میں آکسیجن کی سب سے زیادہ مقدار موصول ہوئی ہے
فی الحال آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کا 110 فیصد پیداوار ہو رہی ہے اور تمام دستیاب آکسیجن کو صنعتی استعمال سے طبی استعمال کی طرف منتقل کیا جارہا ہے: جناب گوئل
Posted On:
17 APR 2021 5:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی:17 اپریل ، 2021: ریلویز، تجارت و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ہندوستان میں حکومت آکسیجن کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کا 110 فیصد پیدا کررہے ہیں اور طبی استعمال کے لئے صنعتی استعمال کے لئے دستیاب تمام آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ مرکز ریاستی حکومتوں کے ساتھ ہر روز رابطے میں ہے تاکہ ان کی ضروریات کا جائزہ لیا جاسکے اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل جائزہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کو بحران کے اس وقت میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ اس معاملے پر ریاستی حکومتوں کی طرف سے کی جارہی سیاست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ مہاراشٹر کو اب تک بھارت میں آکسیجن کی سب سے زیادہ مقدار موصول ہوئی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3796
(Release ID: 1712569)
Visitor Counter : 197