وزارت دفاع

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئی دہلی میں راجیہ سینک بورڈوں کی چوتھی مغربی زون میٹنگ

Posted On: 16 APR 2021 5:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16/اپریل2021 ۔ راجیہ سینک بورڈوں (آر ایس بی) کی چوتھی مغربی زون کی میٹنگ 16 اپریل 2021 کو نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی۔ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی ای ایس ڈبلیو) کے سکریٹری  جناب روی کانت کی صدارت میں یہ میٹنگ ہوئی۔

مغربی زون کی تیسری میٹنگ کی ایکشن ٹیکن رپورٹ پر ایجنڈے میں شامل نئے نکات کے ساتھ تبادلہ خیال کی گیا۔ ان موضوعات میں سابق فوجیوں کو روزگار میں ریزرویشن، ملازمین کی کمی، آر ایس بی ملازمین کی تنخواہ اور بھتوں میں تاخیر، مختلف فلاحی منصوبوں کے تحت فوائد کی ادائیگی میں تاخیر، نیو ایکس- سروس مین کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) پولی کلینک، نئی سی ایس ڈی کینٹین کھولنا اور پنشن سے متعلق امور شامل تھے۔

ای ایس ڈبلیو کے سکریٹری نے راجیہ سینک بورڈوں کے ذریعہ اٹھائے گئے امور پر فوری اور پابند وقت کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔ انھوں نے آر ایس بی کو مسائل کے حل میں ڈی ای ایس ڈبلیو اور کیندریہ سینک بورڈ سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3774

 



(Release ID: 1712383) Visitor Counter : 135