نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے معروف ریڈیو لوجسٹ ڈاکٹر کاکرلا سُبّا راؤ کے انتقال پر تعزیت کی

Posted On: 16 APR 2021 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16   اپریل 2021،           نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج معروف  ریڈیو لوجسٹ ڈاکٹر کاکرلا سُبّا راؤ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ایک فیس بُک پوسٹ میں انہوں نے  ڈاکٹر کا کرلا کو  ایک ایسا بہترین اسپتال منتظم  بتایا جواپنی ایمانداری ، پروفیشنلزم، سخت محنت  ڈسپلن کے لئے  مشہور تھے۔

 نائب  صدر  کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

’’معروف ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاکرلا سبا راؤ گاروکے انتقال پر  مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔پدم شری ڈاکٹر کاکرلا  نے جو اسی نام سے معروف تھے، میڈیسن کے شعبے میں  گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔جب وہ  حیدرآباد میں نظام کے  انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز (این آئی ایم ایس) کے ڈائرکٹر تھے تو اس کو ایک مشہور سپر اسپیشلٹی اسپتال  کے طور پر فروغ دینے  میں ان کی  خدمات نمایاں ہیں۔

ایک کاکرلا ایک بہترین اسپتال منتظم بھی تھے اور  اپنی ایمانداری، پروفیشنلزم، سخت محنت اور ڈسپلن  کے لئے مشہور تھے۔ انہوں نے  اپنے پروفیشن کے تئیں  خود کووقف کردیا تھا۔

عام طور پر لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ  اس وقت کے وزیراعلی جناب این ٹی راما راؤ کی درخواست پر  امریکہ سے بھارت لوٹے تھے اور انہوں نے  عہد بستگی کے مادر وطن کی خدمت انجام دیں۔

اپنے طویل اور  باوقار کیریر کے دوران مختلف عہدوں، جن میں برونکس کے نیویارک کے البٹر آئنس ٹائن کالج آف میڈیسن میں ریڈیو لوجی کے پروفیسر  کا عہد شامل ہے، کے علاوہ  وہ  تیلگو ایسو  سی ایشن آف نارتھ امریکہ  (ٹی اے این اے) کے بانی صدر بھی تھے۔

میں  ڈاکٹر کاکرلا کے  اہل  خانہ سے  گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اوم شانتی‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3769

                          



(Release ID: 1712359) Visitor Counter : 163