نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریہ کرم
Posted On:
04 FEB 2021 5:44PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ
راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریہ کرم (آر وائی ایس کے) ایک جاری مرکزی شعبے کی اسکیم ہے، جسے محکمہ سے مربوط پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے انسانی وسائل ترقیات کی سفارش پر موزوں بنانے کے عمل کے تحت وضع کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ اس عمل میں وزارت خزانہ اور نیتی آیوگ سے بھی مشورہ کیا گیا تھا۔ مقصد یہ تھا کہ اس اسکیم کو ایک امبریلہ اسکیم کے طور پر مختلف اسکیموں کے ساتھ ضم کردیا جائے، تاکہ یہ اسکیم موثر طور پر بروئے کار لائی جاسکے اور اسکیم کے انتظامی ڈھانچے کو پروگرام کے موثر نفاذ کے لیے لاگو کیا جاسکے۔
2020-21 کے لیے آر وائی ایس کے اسکیم کے لیے بجٹی تخصیص 486.48 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔ اس اسکیم یعنی آر وائی ایس کے کے تحت سات ذیلی اسکیمیں درج ذیل ہیں:
- نہرو یووا کیندریہ سنگٹھن
- قومی نوجوانوں کی کارپوریشنیں
- نوجوانوں اور نوخیز افراد کی ترقی کے لیے قومی پروگرام
- بین الاقوامی امداد باہمی
- یوتھ ہوسٹل
- اسکاؤنٹنگ اور گائیڈنگ تنظیموں کے لیے امداد
- نیشنل ینگ لیڈرس پروگرام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3759
ش ح۔ س ب ۔ ت ع۔
(16-04-2021)
(Release ID: 1712199)
Visitor Counter : 125