مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

نومولود بچوں، چھوٹے بچوں اور ان کے نگہداشت رکھنے والوں کے لئے ہمسایہ تربیت اور صلاحیت سازی کا پروگرام شروع کیا گیا


شہر کے افسران اور نوجوان پیشہ ور افراد کو مصدقہ تربیت اور صلاحیت سازی کے ماڈیولز کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا

Posted On: 13 APR 2021 4:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:13 اپریل ، 2021: قومی ادارہ برائے شہری امور (این آئی یو اے) نے برناڈ وین لیئر فاؤنڈیشن (بی وی ایل ایف) کی شراکت میں  آج ورچوول طور سے انفینٹ ٹوڈلراینڈ کیریگیور –فرینڈلی نیبرہُڈ (نومولود، چھوٹے بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کیلئے موافق پڑوس (آئی ٹی سی این)) تربیت اور صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام ہندوستان کے شہروں میں بچوں اور خاندان کے موافق پڑوس تیار کرنے کیلئے شہر کے افسران اور نوجوان پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی میں تعاون کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز مکانات اور شہری اُمور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر (اسمارٹ سٹی) جناب کنال کمار نے لانچ کیا۔ اس موقع پر این آئی یو اے کے ڈائرکٹر جناب ہیتیش وید، بی وی ایل ایف کی بھارت کی مندوب محترمہ رُشدہ مجید، قومی پروگرام کے سربراہ- سینٹر فار ڈیجیٹل گورننس، این آئی یو اے محترمہ کاکول مشرا ، این آئی یو ایل کے بلڈنگ اکسیسیبل، سیف، اینڈ انکلوزیو اندین سٹیز کے ٹیم لیڈر جناب اُتسو چودھری موجود تھے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں میں اسمارٹ سٹی کے سی ای او، میونسپل کمشنر اور نوجوان پیشہ ور شامل ہیں۔

جناب کنال کمار نے کہا کہ بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا شہر سب کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اسمارٹ نومولود چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے موافق پڑوس کو یقینی بنانے کیلئے صلاحیت سازی، مستقبل کی پیداواری معیشت میں سرمایہ کاری ہے۔

یہ پروگرام این آئی یو اے اور بی وی ایل ایف کے مابین طویل مدتی تعاون کا تسلسل ہے تاکہ کوششوں میں اضافہ کیا جاسکے اور شہر سطح کے پروگراموں میں پڑوس سطح کی آئی ٹی سی ضرورتوں کو شامل کیا جاسکے۔ پروگرام کےتحت شہر کے افسران اور نوجوان پیشہ ور افراد کو مصدقہ تربیت اور صلاحیت سازی کے ماڈیولز کے ذریعے ہنرمند بنایا جائیگا۔ پروگرام دوہرے مقاصد کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ پہلا مقصد ہے پڑوس اور شہر سطح پر جاری یا مجوزہ شہری ترقیاتی اقدامات کے تحت این آئی یو اے اور بی وی ایل ایف کے ذریعے تیار کردہ معلومات کو شامل کرنااور دوسرا مقصد بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کی یومیہ ضرورتوں کو دھیان میں رکھنے والے مختلف اقدامات میں تعاون دینا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان پیشہ ور لوگوں کیلئے ایک اکیڈمک تصدیق شدہ نصاب کی اسکیم بنائی گئی ہےتاکہ شہر میں نوجوان شہریوں (5-0 برس) کی ضرورتوں کے بارے میں انہیں  حساس بنایا جاسکے اور اس کے لئے مناسب وسائل سے لیس کیا جاسکے۔

شہری اُمور سے متعلق قومی ادارہ کے ڈائرکٹر جناب ہتیش وید نے کہا کہ جب ہم ایک بچے کے نقطہ نظر سے شہر کی اسکیمیں بناتے ہیں تب ہم نہ صرف حال میں سرمایہ کاری کرتے ہیں بلکہ ترقی کے پھل کا مزہ لینے والی اگلی نسلوں کیلئے  سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

برناڈ وین لیئر فاؤنڈیشن کی بھارت میں مندوب محترمہ رُشدہ مجید نے کہا کہ این آئی یو اے کی شراکت داری کے ساتھ فاؤنڈیشن کا مقصد شہر کے افسران  اور نوجوان شہری منتظمین کو صحیح تربیت اور وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا شہر مزید شمولیت والا اور بچوں اور ان کے حقوق کیلئے موافق بن سکے۔

این آئی یو اے کے بارے میں

شہری ا ُمور سے متعلق قومی ادارہ این آئی یو اے 1976 میں شہری علاقے کیلئے وسائل اور صلاحیت سازی کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ یہ حکومت ہند کی وزارت برائے مکانات و شہری ترقیات کا اہم ادارہ ہے۔ یہ ادارہ شہری ہندوستان کیلئے اہم شعبوں کو آگے لانے میں سرگرم ہے تاکہ مختلف شہری معیارات پر شہری ڈسکورس ہوسکے۔ ادارے نے اپنی کوششوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کی سمت سے جوڑا ہے۔ یہ بھارت میں شہری ترقی کیلئے معلومات کے مرکز کے طور پر اُبھرا ہے اور بھارت کے شہری تبدیلی کے سفر میں تعاون دینے والے ہندوستانی اور بین الاقوامی تنظیموں کا چہیتا بن گیا۔

https://www.niua.org

این یو ایل پی کے بارے میں

نیشنل اربن لرننگ پلیٹ فارم (این یو ایل پی) کا تصور شہری اسٹیک ہولڈرس کے لئے ضروری ہنر اور معلومات کو ڈیجیٹل طور سے مضبوط بنانے کا وسیلہ ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہنر اور معلومات کو سبھی کیلئے مہیا کرارہاہے۔ این یو ایل پی کنٹینٹ کرییشن، کنٹیٹ آرگنائزیشن اور مینجمنٹ کورس بلڈنگ، کورس مینجمنٹ، اسسمنٹ اور سرٹیفکیشن  کا اہل بنانے کے اقدامات کو شامل کریگا۔

https://nulp.nuis.in/

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 3686


(Release ID: 1712045) Visitor Counter : 299


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Kannada