سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

این سی ایس سی نے درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے شکایات کے نمٹارے کے آن لائن پورٹل کا آغازکیا

Posted On: 14 APR 2021 7:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14اپریل:مواصلات واطلاعاتی ٹکنالوجی اورانصاف کے مرکز ی وزیرجناب روی شنکر پرساد نے درج فہرست ذاتوں کے لئے قومی کمیشن  (این سی ایس سی ) کا شکایات کے ازالے سے متعلق ایک آن لائن پورٹل شروع کیاہے ۔ اس پورٹل کا آغاز سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریہ ، اوراین سی ایس سی کے چیئرمین جناب وجے سامپلاکی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران کیاگیا۔ تقریب کا اہتمام آج بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹربی آرامیبڈکرکے 130ویں یوم پیدائش کے موقع پراین سی ایس سی نے کیاتھا۔ این سی ایس سی کے نائب چیئرمین جناب ارون ہلدر، این سی ایس سی کے رکن جناب سبھاش رام ناتھ پردھی ، این سی ایس سی  کی رکن ڈاکٹرانجوبالا اورایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب روی شنکر پرساد نے کہاکہ این سی ایس سی کا شکایات کے ازالے کاآن لائن پورٹل  خاص طورپر اس لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ملک بھارت کی ایک  عظیم شخصیت ڈاکٹربی آرامبیڈکر  کا یوم پیدائش منارہاہے جو ایک سماجی مصلح اور ماہراقتصادیات تھے ۔ انھوں نے سماج کے پسماندہ اوردبے کچلے لوگوں کی بہتری کے لئے کام کیا۔ بھارت کا آئین لکھنے میں ان کے زبردست تعاون کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ وہ ملک سے سماجی نابرابری کو پوری ختم کردیناچاہتے تھے جناب پرساد نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے میدان میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزارت کے بہت سے نئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ جن کی وجہ سے بھارت میں کایاپلٹ ہوئی ہے ۔انھوں نے اظہارخیال کیاکہ ڈیجیٹل انڈیا کو ملک میں ایک عوامی تحریک بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔

 

جناب رتن لال کٹاریہ نے اپنی تقریرمیں کہاکہ سماجی انصاف وتفویض اختیارکی وزارت سماج کے کمزوراورمحروم طبقوں کی بااختیاری اورکایاپلٹ کے تئیں عہد بستہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس  این سی ایس سی شکایات کے ازالے کے پورٹل سے یہ بات مزید آسان ہوجائے گی کہ ہمارے ملک کی درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی آبادی ملک کے کسی بھی حصے سے اپنی شکایات درج کراسکے گی ۔ اس پورٹل کی ڈیزائننگ بھاسکراچاریہ انسٹی ٹیوٹ فاراسپیس اپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی این )کے ساتھ مل کر کی گئی ہے جو حکومت ہند کی الیکٹرانک اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت مہارت کا ایک مرکز ہے ۔ اس پورٹل سے شکایات درج کرنے کے  شروع سے آخرتک کے عمل اور شکایات کن مرحلوں میں ہیں ، اس کی جانکاری حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔ بہرحال اس کا مقصد ای ۔ عدالتوں کی طرز پر سنوائی کے عمل کو نتیجہ خیزبناناہے ۔ دستاویزات اور آڈیو/وڈیوفائلوں کو اپلوڈکرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔

درج فہرست ذاتوں سے متعلق قومی کمیشن (این سی ایس سی ) کاقیام بھارت کے آئین کی دفعہ 338کے تحت کیاگیاتھا جس کا مقصد ان سبھی معاملات کی تفتیش اور ان پرنظررکھناہے ، جن کا تعلق ان سبھی قوانین کے تحت درج فہرست  ذاتوں کو فراہم کئے گئے تحفظات سے ہے جو عارضی طورپر نافذ ہیں یا حکومت ہند کے کسی بھی حکم کے تحت فراہم کئے گئے ہیں ۔ یہ کمیشن درج فہرست ذاتوں کو فراہم کئے گئے حقوق اورتحفظات سے محرومیت کے سلسلے میں بھی خصوصی شکایات کی بھی تفتیش کرتاہے ۔ این سی ایس سی اپنے ان عزائم کو تازہ شکل دیتارہتاہے جن کا تعلق درج فہرست ذاتوں کی برادری کے مقصد کے تئیں خدمات انجام دینے سے ہے جیساکہ آئین اورحکومت ہند کے پالیسیوں میں لازمی قراردیاگیاہے ۔

 

*****************

)15.04.2021 (ش ح ۔ ا س۔ع آ

U-3721



(Release ID: 1711970) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali