پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ہائیڈروجن معیشت –نئی دلی مذاکرات 2021کاافتتاحی اجلاس
توانائی فورم اورایف آئی پی آئی ، 15اپریل ، 2021 کو پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے تحت ہائیڈروجن گول میز کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں
Posted On:
14 APR 2021 4:49PM by PIB Delhi
توانائی فورم (ٹی ای ایف) اور بھارت کی پیٹرولیم صنعت (ایف آئی پی آئی )حکومت ہند کی پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت کی سرپرستی میں 15اپریل ، 2021کو ورچوئل طریقے سے ہائیڈروجن گول میز کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں ، جس کا موضوع ہے ‘‘ ہائیڈروجن معیشت –بھارتی مذاکرات 2021کانفرنس کا مقصد ہائیڈروجن سے متعلق ابھرتے ہوئے معاشی نظام کے بارے میں بات چیت اور اشتراک ،تعاو ن اوراتحاد کے موقع تلاش کرنا ہے ۔
جیساکہ دنیاآب وہواسے متعلق اپنے بین الاقوامی عزائم کو پوراکرنے کی کوشش کررہی ہے اور آب وہوامیں تبدیلی سے نمٹنے کے اقدام کررہی ہے ، ہائیڈروجن ، توانائی میں خلاء کو پرکرنے کے ایک وسیلے کے طورپر اور روایتی ایندھن کے واحد وسیلے کے طورپر اہمیت اختیارکرتی جارہی ہے ۔
ہائیڈروجن گول میز کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے ، جو اعلیٰ سطح کے وزارت اجلاس پرمشتمل ہوگی ۔ اس کے بعد ممتاز پالیسی ساز شخصتیں اوردنیا کے مختلف جغرافیائی خطوں کے ماہرین وصنعت کاروں کے 5پینل مذاکرات ہوں گے ، جن میں پالیسی سازی اور ہائیڈروجن کی مانگ اورسپلائی کاجائزہ لیئے جانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔
اعلیٰ سطح کی گول میز کانفرنس کی قیادت حکومت ہند کے پیٹرولیم وقدرتی گیس اوراسٹیل کے وزیرجناب دھرمیندرپردھان کریں گے ۔ وہ افتتاحی کلیدی خطبہ بھی دیں گے ۔ اس کے بعد یو اے ای کے صنعت اورجدیدٹکنالوجی کے وزیرڈاکٹرسلطان بن احمدسلطان الجابرآسٹریلیاکے توانائی اورمضرصحت گیسوں کے اخراج میں کمی کے وزیرعالیجناب اینگس ٹیلر ، ڈین مارک کے آب وہوا ، توانائی اورسہولیات کے وزیرجناب ڈین جورگین سین اورامریکہ کے توانائی کے نائب وزیرجناب ڈیوڈ ایم ترک اپنے اپنے کلیدی خطبات دیں گے ۔ یہ شخصتیں پالیسی سازی اورمانگ وسپلائی سے متعلق سرگرمیوں سے متعلق اپنے گہرے مشاہدات وتجربات کا اظہارکریں گے ۔
ایک علیحدہ اجلاس بھارت کے ہائیڈروجن مشن کے نام وقف ہوگا جس میں نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت کی سکریٹری ڈاکٹراندوشیکھرچترویدی کلیدی خطبہ دیں گی ۔ اختتامی اجلاس کی صدارت پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترون کپورکریں گے ۔
ہائیڈروجن گول میز کانفرنس میں 15ملکوں کے 25پینلسٹ ہوں گے جو کثیروسائل سے حاصل ہونے والی ہائیڈروجن کے امکانات اورتوانائی کے قومی نقل وحمل میں ان کی افادیت پربات چیت کریں گے ۔ امید ہے کہ اس گول میز کانفرنس میں پوری دنیا کی تقریبا 3ہزارشخصتیں حصہ لیں ۔ اس کانفرنس کو 15اپریل 2021کو دوپہر2بجے سے اس ویب سائٹ پردیکھاجاسکتاہے :
www.futureenergyasia.com/hydrogen-economy
اس گول میز کانفرنس کے مقاصد یہ ہیں کہ بر ہائے صغیرمیں ہائیڈروجن معاشی نظام کے فروغ کو سمجھاجائے اورمفکرین حکومتوں اورصنعت کے مابین ہم آہنگی پیداکرنے کے لئے تعاون کیاجائے تاکہ اختراعی اوردیرپا ٹکنالوجیز ، کم سے کم لاگت پر تیارکرنے کے لئے طاقت ورملکوں میں شامل ہواجائے ۔
*****************
)15.04.2021 (ش ح ۔اس ۔ع آ
U-3720
(Release ID: 1711969)
Visitor Counter : 197