وزارت اطلاعات ونشریات

ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر پر 1968 کی ایک نادر مختصر فلم نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا کے انتخاب میں شامل

Posted On: 13 APR 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 13 اپریل 2021: 1968میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر پر بنی ایک نادر مختصر فلم ہندوستان کے نیشنل فلم آرکائیو نے حاصل کی ہے۔ مراٹھی میں بننے والی اس فلم کا عنوان ہے ’مہا پُرش ڈاکٹر امبیڈکر‘۔ اسے جولائی 1968 میں مہاراشٹر کی حکومت کے ڈائریکٹر آف پبلسٹی ، نے بنائی تھی۔ واٹکر پروڈکشن کے بینر تلے نام دیو واٹکر کی ہدایتکاری میں 18 منٹ کی اس مختصر فلم کی موسیقی نامور موسیقار دتا داوجیکر نے ترتیب دی تھی۔ اس فلم میں بیانیہ تجربہ کار فلمی فنکار ڈیوڈ ابراہم کا تھا۔ مراٹھی فلمی صنعت میں نام دیو واٹکر ایک تجربہ کار اداکاراور ہدایتکار تھے۔ انہوں نے 1957 میں آہر جیسی فلم بنائی تھی۔ اس فلم کے کہانی کار اور ہدایت وہی تھے۔ اس میں سلووچنا نے اداکاری کی تھی۔ 1956 میں انہوں نےفلم ملگا بنائی جس میں ہنسہ نے کام کیا تھا۔ انہوں نے 1952 میں پی ایل دیش پانڈے کے ساتھ مل کر رام گابیل کی فلم گھردھنی کی کہانی بھی لکھی تھی۔

"ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر یہ فلم ایک بہت ہی بروقت دریافت ہے۔ جب ہم 14 اپریل کو کلیدی ہندوستانی آئین ساز کی 130 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ این ایف اے آئی کے ڈائریکٹر، پرکاش مگدم نے بتایا کہ یہ مختصر فلم ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی کے اہم واقعات کو افسانوی شکل دیتی ہے اور اس میں ان کے بعد کے برسوں کی براہ راست فوٹیج بھی شامل ہے۔ اس فلم میں ڈاکٹر امبیڈکر کے بودھ مذہب قبول کرنے اور ان کے نیپال کے دورے کی عکاسیوں کے علاوہ ممبئی کے دادر چوپٹی میں ان کی ارتھی کے جلوس کے قریب کے شاٹس موجود ہیں۔ مدھوکر کھامکر نے سنیما گرافی کی ہے اور جی۔ جی پاٹل نے فلم کو ایڈٹ کیا ہے۔

پرکاش مگدم نے بتایا کہ ’’یہ فلم اصلاً 35 ملی میٹر کے فارمیٹ میں بنائی گئی تھی لیکن ہمیں جو کاپی ملی ہے وہ 16 ملی میٹر کی ہے۔ شاید دیہی علاقوں میں تقسیم کے لئے ایسا کیا گیا تھا۔ فلم کی حالت معتدل ہے اور ہم اسے جلد ہی ڈیجیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ لوگوں تک اس تک رسائی ہوسکے‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "ہم دوسروں کے علاوہ فلمیں جمع کرنے والے انفرادی لوگوں اور تقسیم کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سامنے آئیں اور این ایف اے آئی میں فلمیں یا فوٹیج جمع کرائیں تاکہ انہیں محفوظ کیا جاسکے۔

****

 

U.No. 3693

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1711613) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu