زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نیشنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے پہلی مرتبہ ڈوئچے بینک سے 68.87 ملین (600 کروڑ روپئے) یوروکا قرض حاصل کیا
اس معاہدے سے ہند جرمن تعلقات مضبوط ہو گی: نریندر سنگھ تومر
این سی ڈی سی اور انڈین چیمبرز آف کامرس (آئی سی سی) کے مابین مفاہمت
Posted On:
13 APR 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 اپریل 2021: نیشنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے ملک میں امدادی باہمی کے اداروں کو آگے چل کر قرض دینے کے لئے جرمنی کے سب سے بڑے بینک ڈوئچے بینک سے 68.87 ملین یورو (600 کروڑ) کا قرض حاصل کیا ہے۔ آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں اس سلسلے میں این سی ڈی سی اور جرمن بینک کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ وزیر موصوف نے انڈین چیمبر آف کامرس اور این سی ڈی سی کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کی صدارت بھی کی۔ اس سے کسانوں کی منڈیوں سے روابط میں اضافہ ہوگا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کے زرعی منظرنامے اور جرمنی کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو ایک نئی بصیرت عطا کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قائم کی جانے والی کسانوں کی پیداواری تنظیمیں آئی سی سی اور ڈوئچے بینک کے ساتھ این سی ڈی سی معاہدوں کے ذریعے آسان قرضوں اور مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گی۔ اس سے چھوٹے اور پسماندہ کاشتکاروں کو مدد ملے گی۔
یہ پہلا موقع ہے جب دنیا کا سب سے بڑا یوروپی بینک این سی ڈی سی کو قرض دے رہا ہے۔ جو ہندوستانی ترقیاتی مالیاتی ادارے میں عالمی مالیاتی ادارے کے اعتماد کی عکاسی کر رہا ہے ، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب کوڈ 19 کے بحران کی وجہ سے عالمی معاشی افراتفری نے قرض دینے کو ایک مشکل کام بنا دیا ہے۔
ہندوستان میں ڈوئچے بینک کا اقدام ان بہت سے اہم کاروباری مفادات میں سے ایک ہے جن کا گذشتہ برسوں میں ہندوستان میں جرمن کمپنیوں نے مطاہرہ کیا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں 1700 سے زیادہ جرمن کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو تقریبا چار لاکھ براہ راست اور بالواسطہ نوکریاں مہیا کرتی ہیں۔ جرمنی یورپ میں ہندستان کا سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے اوروہ ہندوستان کے دس چوٹی کے عالمی تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔
1963 میں قائم این سی ڈی سی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ماتحت ایک ترقیاتی مالیاتی قانونی ادارہ ہے۔ اس نے 2014 سے اب تک مختلف پیمانوں کے باہمی امدادی اداروں کو 16 ارب یورو تل کے قرض مہیا کئے ہیں۔ این سی ڈی سی کی ملک بھر میں موجودگی ہے اور اس کے پاس کوئی ایسا اثاثہ نہیں جو منافع بخش نہ ہو۔ اس کے 18 علاقائی ڈائریکٹوریٹ تمام ریاستوں کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو، کے سکریٹری سنجے اگروال، این ڈی ڈی سی کے انتظامی ہدایت کار جناب سندیپ کمار نائک اور این سی یو آئی کے صدر جناب دلیپ سانگھانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
****
U.No. 3689
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1711610)
Visitor Counter : 153