وزارتِ تعلیم
جدید تعلیمی انقلاب کے رُخ پر سرگرم سرکاری زمرے کے ادارے ایڈسِل (ایڈ سی آئی ایل) نے 2019-20 سال میں اب تک کا سب سے زیادہ 12.5 کروڑ روپے کا منافع دیا ہے
Posted On:
13 APR 2021 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی 13 اپریل 2021: وزارت تعلیم کے ماتحت سرکاری زمرے کے اول درجے کے منی رتن ادارے ایڈسِل (انڈیا) لمیٹڈ نے سال 2019۔20 کے لئے سب سے زیادہ 12.5 کروڑ روپے ادا کئے۔
مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشانک‘ نے جنابب منوج کمار، سی ایم ڈی - ایڈ سی آئی ایل سے ایڈیشنل سکریٹری (ٹیکنیکل ایجوکیشن) ڈاکٹر راکیش رنجن اور وزارت اور ای ڈی سی آئی ایل کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ڈیویڈنٹ چیک حاصل کیا۔
کمپنی نے 2019-20 میں 326 کروڑ روپے کا کاروبار کیا اور 56 کروڑ روپے کا نفع ماقبل ٹیکس بھی کمایا۔ ای ڈی سی آئی ایل تعلیم کی عمودی راہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ اور کنسلٹنسی کے حل پیش کرتا ہے۔ اس میںیہ آئی سی ٹی / آئی ٹی سلوشنز ، آن لائن ٹیسٹنگ اینڈ اسسمنٹ سروسز ، ایڈوائزری سروسز ، انفراسٹرکچر ، پی ایم سی ، حصولی اور بیرون ملک تعلیم کی خدمات کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ادارہ وزارت تعلیم کے ایک بڑے پروجیکٹ پر عمل پیرا ہے جس کا نام "اسٹڈی ان انڈیا" ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان میں آنے والے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پروگرام میں ایک بڑے پورٹل کا قیام ، کال سینٹر ، سوشل میڈیا مہم ، برانڈنگ ، ایونٹ مینجمنٹ اور سہولت کے مراکز کا قیام شامل ہیں۔
****
U.No. 3692
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1711607)
Visitor Counter : 148